صدر ٹرمپ کے معالج کی جانب سے لکھا گیا خط، جسے وائٹ ہاؤس نے جاری کیا ہے، اس کے مطابق صدر ٹرمپ بہترین ذہنی اور جسمانی صحت کا مظاہرہ کرتے ہیں، کمانڈر ان چیف اور سربراہ مملکت کے فرائض کی انجام دہی کے لیے مکمل طور پر فٹ ہیں۔ رپورٹ میں کچھ خرابیوں کا ذکر کیا گیا ہے، جن میں سورج کی روشنی سے ٹرمپ کی جلد کو معمولی نقصان پہنچنے کا کہا گیا ہے، اور ساتھ ہی گزشتہ جولائی میں قاتلانہ حملے کی کوشش کے دوران گولی لگنے سے ان کے دائیں کان پر زخم کا بھی بتایا گیا ہے۔ گزشتہ سال کولونواسکوپی سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ ٹرمپ کو کولون میں چھوٹی تھیلیاں اور ایک نرم پولیپ ہے، 3 سال میں فالو اپ ٹیسٹ کی سفارش کی گئی تھی۔صدر ٹرمپ ٹرمپ 4 دوائیں لے رہے ہیں، کولیسٹرول کنٹرول کے لیے 2، دل کی صحت کے لیے اسپرین اور جلد کی ایک کریم استعمال کرتے ہیں۔
ڈاکٹر کی رپورٹ میں ٹرمپ کی صحت کی تعریف کی گئی۔ ان کا موجودہ وزن 224 پاؤنڈ (101.6 کلوگرام) بتایا گیا ہے، جو 2019 میں 243 پاؤنڈ سے کم ہے۔ یاد رہے کہ ٹرمپ پر الزام عائد کیا جاتا رہا ہے کہ وہ امریکا کے کمانڈر انچیف کی بہتر صحت کے حوالے سے گہری دلچسپی کے باوجود اپنی صحت کے بارے میں کھل کر بات کرنے سے گریز کرتے ہیں، ماضی قریب میں وائٹ ہاؤس نے کہا تھا کہ صدارتی معالج شان باربابیلا جسمانی صحت کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے۔
Discussion about this post