ابوظبی میں اماراتی نائب صدر، وزیرِ اعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المتکوم کی صدارت میں اماراتی وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ جس میں متحدہ عرب امارات میں قانون سازی کو بہتر بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ قانون سازی کے لیے انٹیلیجنس آفس کے قیام کی منظوری دی، جو تمام وفاقی اور مقامی قوانین کو آرٹیفیشل انٹیلجنس کے ذریعے مربوط کرے گا۔ عدالتی فیصلوں، انتظامی امور اور عوامی خدمات کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جائے گا۔
متحدہ عرب امارات کے وفاقی اور مقامی قوانین کو عدالتی فیصلوں، انتظامی طریقہ کار اور عوامی سروسز کو مصنوعی ذہانت کے ذریعے مربوط کیا جائے گا۔ اس موقع پر شیخ محمد بن راشد کا کہنا تھا کہ یہ نیا نظام بڑے ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے قوانین کے اثرات کا یومیہ بنیاد پر جائزہ لے گا اور قانون سازی کے عمل کو 70 فیصد تک تیز کرنے میں مدد کرے گا۔
Discussion about this post