فنانشل کرائم ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے نئی دہلی کی عدالت میں چارج شیٹ پیش کی۔ جس میں گاندھی خاندان پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے نیشنل ہیرالڈ اخبار شائع کرنے والی کمپنی کی 300 ملین ڈالر مالیت کی جائیداد کو غیر قانونی طور پر کنٹرول کرنے کے لیے ایک شیل کمپنی تشکیل دی تھی۔ چارج شیٹ میں کانگریس پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے نام بھی شامل ہیں۔ اس تناظر میں ای ڈی نے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی اور ان کی والدہ سونیا گاندھی پر منی لانڈرنگ کا الزام لگایا ہے۔
ترجمان کانگریس جے رام رمیش نے وزیر اعظم نریندر مودی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سونیا گاندھی، راہول گاندھی اور کچھ دیگر کے خلاف چارج شیٹ داخل کرنا مودی کی جانب سے انتقامی کارروائی اور ڈرانے دھمکانے کی سیاست کے سوا کچھ نہیں۔ رمیش کا مزید کہنا تھا کہ کانگریس پارٹی اور اس کی قیادت کو خاموش نہیں کرایا جاسکتا۔ راہول گاندھی اور سونیا گاندھی سے ای ڈی نے 2022 میں معاملے کی جانچ کے حصے کے طور پر پوچھ تاچھ کی تھی۔
Discussion about this post