ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کیطرف سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے سیستان میں 8 پاکستانیوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ یاد رہے کہ 12 اپریل کو ایرانی مشرقی صوبے سیستان بلوچستان میں مسلح حملے میں کم از کم 8 پاکستانی شہری جاں سے چلے گئے تھے۔ جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولپور سے تعلق رکھنے والے ان افراد کو مبینہ طور پر 12 اپریل کو ایران کے ضلع مہرستان میں ایک ورکشاپ میں نامعلوم مسلح افراد نے ہاتھ پاؤں باندھ کر گولی مار کر قتل کر دیا تھا، وہ تقریباً 5 سال سے اس علاقے میں موٹر مکینک کے طور پر کام کر رہے تھے۔
Discussion about this post