پاکستان کے مقبول ترین ’لکس اسٹائل ایوارڈز‘2025 منسوخ کر دیے گئے، اس سال 24ویں لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب 7 مئی کو لاہور میں ہونے جارہی تھی لیکن اب اسے منسوخ کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس فیصلے کے پس پردہ سیکیورٹی خدشات ہیں ۔ منتظمین نے اسپانسرز اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں دوبارہ ایک ساتھ کام کیا جائے گا۔ دوسری جانب لکس اسٹائل ایوارڈز میں نامزد امیدواروں کے پرستار اس اعلان پر مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں بیشتر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کے خدشات کو پیش نظر رکھتے ہوئے مقام تبدیل کرنے کا مشورہ دیا۔ یاد رہے کہ گذشتہ 24 سال سے لکس اسٹائل ایوارڈز شوبزنس کے ہر شعبے میں بہترین کارکردگی دکھانے والے شخصیات کو حوصلہ افزائی کی غرض سے اعزازات سے نوازتا آیا ہے۔
Discussion about this post