پاکستانی سپر اسٹار فواد خان نو سال بعد بالی ووڈ میں ایک بار پھر جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں، لیکن یہ واپسی سادہ نہیں بلکہ مکمل فلمی ڈرامہ بن چکی ہے۔ ان کی نئی فلم ” عبیر گلال ” ابھی ریلیز نہیں ہوئی کہ تنازعات جنم لینے لگے ہیں۔ فلم کی تشہیر کا پہلا پڑاؤ بھارت نہیں بلکہ دبئی رہا، جہاں گلوبل ویلج میں شاندار میوزک لانچ ایونٹ ہوا۔ فواد خان اور وانی کپور کی اسکرین کیمسٹری نے تقریب لوٹ لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق، فواد خان کی واپسی کو کچھ سیاسی جماعتوں نے پسند نہیں کیا۔ خاص طور راج ٹھاکرے کی جماعت مہاراشٹر نونرمان سینا نے کی نے فلم کی ریلیز کی کھل کر مخالفت کی ہے۔
اسی دباؤ کے باعث فلمسازوں نے بھارت میں پروموشن سے گریز کرتے ہوئے پہلا بڑا ایونٹ دبئی میں رکھا۔ میوزک لانچ سے پہلے ہی فلم کا مکمل البم آن لائن ریلیز ہو چکا تھا، جسے مداحوں نے خوب سراہا ۔ فلم ’عبیر گلال‘ ایک رومانوی کامیڈی ہے جس کی شوٹنگ لندن کے خوبصورت مناظر میں ہوئی ہے۔
فواد خان کے مقابل وانی کپور ہیں جبکہ فلم 9 مئی کو دنیا بھر میں پیش کردی جائے گی ۔ فواد خان کی واپسی کو جتنا سراہا جا رہا ہے، اتنا ہی سیاسی مخالفت کا شور بھی اٹھ چکا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا فلم بھارت میں ریلیز ہو پائے گی؟ یا فواد کی پرفارمنس صرف دبئی، لندن اور نیٹ فلیکس تک محدود رہ جائے گی؟
Discussion about this post