وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے ایک پریس بریفنگ کے دوران ٹرمپ کے دورہ مشرق وسطیٰ کے بارے میں بتایا کہ صدر ٹرمپ 13 مئی سے 16 مئی تک سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔ بہرحال انہوں نے دورے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ صدر ٹرمپ کا دوبارہ منصب سنبھالنے کے بعد دوسرا غیر ملکی دورہ ہو گا۔ اس سے قبل وہ ہفتے کے روز ویٹی کن میں پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے روانہ ہوں گے۔ یاد رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے جنوری میں اعلان کیا تھا کہ وہ امریکہ میں تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں 600 ارب ڈالر کی خطیر رقم لگائیں گے، جسے دونوں ملکوں کے درمیان معاشی تعاون کی نئی پیش رفت خیال کیا گیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرمپ کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہونے جارہا ہے جب وائٹ ہاؤس ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر دوبارہ مذاکرات کی کوشش میں ہے ۔
Discussion about this post