ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے صدر سعید شیخ نے اپنے دورے پاکستان کے دوران کراچی پریس کلب کا بھی رخ کیا۔ جہاں ان کا کلب کے صدر فاضل جمیلی اور سیکریٹری جنرل سہیل افضل خان نےپرجوش اور پرتپاک استقبال کیا۔ مہمانوں سے خطاب میں سعید شیخ نے امریکا میں سب سے زیادہ مقبول اور سرگرم اپنی تنظیم ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کی مختلف سرگرمیوں کے بارے میں اظہار خیال کیا۔ ان کے مطابق ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی کا رشتہ 2009 میں قائم ہوا۔ ہیوسٹن کا سسٹر سٹی بننے کے لیے دنیا بھر کے کئی شہروں نے کوشش کی لیکن کراچی جنوبی ایشیا کا واحد شہر ہے جس کو سٹی آف ہیوسٹن نے منظور کیا۔ اگر بھارت سے بھی کوئی سسٹر سٹی کی نمائندگی کی خواہش رکھتا ہے تو اسے یہی کہا جاتا ہے کہ پہلے سے کراچی ، جنوبی ایشیا کی نمائندگی کررہا ہے۔ یہ کراچی کو بہت بڑا اعزاز حاصل ہے۔
صدر سعید شیخ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان آمد کے دوران اوور سیز پاکستانیز کنونشن میں شرکت کی۔ اس وقت پاکستان کو سب سے زیادہ معیشت کی بہتری دینے کی ضرورت ہے۔ کوشش کی جارہی ہے کہ کس طرح پاکستانی معیشت کو ترقی کی منزلوں تک لے جایا جاسکے۔ اور اس سلسلے میں اوورسیز پاکستانیز ہر ممکن طور پر حکومت سے تعاون کے لیے اپنی خدمات پیش کررہے ہیں۔ سعید شیخ کا کہنا تھا کہ ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن ، ہیوسٹن میں موجود پاکستانی کمیونٹی کی مدد اور معاونت کے لیے ہر لمحہ تیار رہتی ہے۔ کراچی میں موجود ایسوسی ایشن کی باڈی اور ہیلپنگ ہینڈز ڈیلپومنٹ نے مل کر کئی نئے فلاحی منصوبے کیے ہیں۔ پاکستان میں اپنی آمد کے دوران آر او پلانٹس کا افتتاح کیا۔ اسی طرح ضرورت مند علاقوں اور اسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کا کام بھی کیا گیا۔ سعید شیخ کے مطابق ہیوسٹن کراچی سسٹر ایسوسی ایشن ، ہیوسٹن کے لیے پاکستانی طالب علموں کا اسکالرشپ بھی فراہمی بھی کررہی ہے۔ حال ہی میں یونیورسٹی آف ہیوسٹن میں مستقل بنیادوں پر کراچی کے طالب علموں کے لیے اسکالرشپ متعارف کرانے کا پروگرام کے اقدامات کیے ہیں۔ سعید شیخ کہتے ہیں کہ امریکا میں موجود پاکستانی طالب علم جب کسی پریشانی یا مشکل سے دوچار ہوتے ہیں وہ پہلی صورت میں ہیوسٹن کراچی سسٹر ایسوسی ایشن سے رابطے کرتے ہیں جن کی ہر مشکل یا مسئلہ کو حل کرنے میں مدد کی جاتی ہے۔ یعنی ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن دیار غیر میں پاکستانیوں کی آواز اور ان کے دکھ سکھ کی ساتھی ہے۔
سعید شیخ کا کہنا ہے کہ اس بار پاکستان آمد پر انہوں نے ایک منفرد اور اچھوتا پروجیکٹ شروع کیا۔ سابق کرکٹر جلال الدین کی کرکٹ اکیڈمی کے ساتھ مل کر ہیلپنگ ہینڈز نے منتخب اور باصلاحیت 24 بچوں کی ایک ٹیم بناکر ان کی باقاعدہ ٹریننگ کی جارہی ہے تاکہ ان کے ٹیلنٹ کو مزید نکھارا جائے اور اس بات کا قومی امکان ہے کہ ان میں کوئی نہ کوئی بچہ پاکستان کے لیے انٹرنیشنل سطح پر نمائندگی بھی کرے۔ اس موقع پر پریس کلب نے سعید شیخ کو اجرک کا تحفہ پیش کیا جبکہ ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے صدر نے ہیوسٹن سٹی انتظامیہ کی شیلڈ بھی پیش کی۔ ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے صدر سعید شیخ کو کلب کے مختلف حصوں کا بھی دورہ کرایا۔ بکہ وہ بیشتر اراکان کے ساتھ گھل مل گئے۔ سعید شیخ نے کراچی پریس کلب میں اپنی آمد کو یادگار قرار دیا۔
Discussion about this post