جی ہاں ایسا قطعی طور پر نا ممکن نہیں اور اسے ممکن کر دکھایا ہے گوجرانوالہ کے طالب علموں نے۔
اگست 12 بروز جمعرات گوجرانوالہ میں طالب علموں نے ایک منٹ میں 52ہزار پودے لگا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
اس عالمی ریکارڈ کو قائم کرنے کیلئے 12 ہزار طالب علموں نے حصہ لیا۔ جس کے بعد پاکستانی طلبہ نے دنیا میں نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے بھارت کا سب سے زیادہ پودے لگانے کا ریکارڈ توڑ کر اپنا نام درج کرایا۔
یہ ریکارڈ جی ٹی روڈ پر بنی 12 کلو میٹر لمبی گرین بیلٹ پر پودے لگا کر قائم کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم بھی موجود تھے، جنہوں نے طالب علموں کی حوصلہ افزائی کی۔
پودے لگانے کے تمام تر عمل کی ویڈیو شواہد کے طور پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ٹیم کو بھیجی جائے گی۔
خوشی کے اس پرمسرت موقع کے آغاز پر تمام افراد اور طالب علموں کی جانب سے قومی ترانہ بھی پڑھا گیا۔ جب کہ ریکارڈ قائم ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سائرن بھی بجائے گے۔
Discussion about this post