سوال بڑا عجیب سا ہے، خاص طور پر ایسے میں جب ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت کئی اپوزیشن جماعتیں پی ٹی آئی حکومت کے خلاف انتخابات میں جہاں مہنگائی کو مدعی بناتے ہیں اور روز اس بات پر واویلا اٹھ کھڑا ہوتا ہے کہ حکومت، انتقامی کارروائی کررہی ہے۔ جہاں ہر اپوزیشن لیڈر کی پریس کانفرنس میں ’بیڈ گورنس‘ کا بینڈ بجایا جاتا ہے، جہاں ہر ضمنی الیکشن میں عوام کے سامنے اپوزیشن یہ رونا روتے ہیں کہ حکومت کرونا وبا سے نمٹنے میں ناکام رہی ہے۔ کرونا ایس او پیز پر عمل نہیں کرارہی۔ جہاں ہر روز اپوزیشن، حکومت کی بدعنوانی اور اُس کے وعدے کے خلاف مورچہ بنائے ہوتی ہے، ۔ ایسے میں سوال اٹھتا ہے کہ بھلا کٹھی میٹھی ’چلی ملی‘ کیسے انتخابی نتائج پر اثرا نداز ہوسکتی ہے۔؟
پھر الیکشن سے پہلے ’ چِلی ملی ‘ اہم کیوں بن گئی؟
قصہ صرف یہ ہے کہ ن لیگ کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاع اسماعیل نے ہی یہ سارا فسانہ چھیڑا۔ ہوا کچھ یوں کہ ٹوئٹر پر ایک صارف اسامہ لالی نے یہ شکوہ کیا کہ آخر ان کی کمپنی کی تیار کی ہوئی ’چلی ملی‘ اس قدر روکھی سوکھی اور مری ہوئی کیوں ہوتی ہے؟ کیوں وہ پہلے جیسی نہیں رہی؟ جس پر مفتاع اسماعیل نے ری ٹوئٹ کیا کہ ’وہ یقینی طور پر چلی ملی کو کٹھی میٹھی ہی بنائیں گے لیکن وعدہ کریں کہ اگلے الیکشن میں ن لیگ کو ووٹ دیں۔‘ بس پھر کیا تھا، مفتاع اسماعیل کے اس ٹوئٹ پر مزید دلچسپ تبصروں کی بھرمار ہوگئی۔ مفتاع اسماعیل سے پہلے بھی یہ شکایت کی جاتی رہی ہے کہ ان کی کمپنی کی ’کو کو مو‘ میں ’کو کو مو‘ کی تعداد دن بدن کم ہوتی جارہی ہے۔
چلی ملی کو عزت دو
مفتاح اسماعیل کے اس ٹوئٹ کے جواب میں مشہورکرنٹ افیئر ہوسٹ امبر رحیم شمسی نے تبصرہ کیا ’چلی ملی کو عزت دو‘۔ ایک اور صارف بشریٰ نے کہا کہ انہیں بھی کوکو مو میں پانچ کو کو مو ملنے چاہیے۔ ایک صارف کے مطابق وہ نواز شریف کو ووٹ دیں گے اگر انہیں کو کو مو کی پانچ پیکٹس ایڈوانس میں مل گئے تو۔
ایک صارف نے اس بات کا شکوہ کیا کہ چپس ’لے ز‘ کا بھی کچھ کریں کیونکہ پیکٹ میں صرف ہوا ہی بھری ہوتی ہے۔ ایک دل جلے صارف کے مطابق ووٹ تو ن لیگ کو ڈالیں گے، پر یہ نہیں معلوم کہ وہ بعد میں کس کا بن جائے۔
ن لیگ مخالف صارف کا کہنا تھا کہ اب پارٹی پر یہ نوبت آگئی ہے۔ ایک اور صارف کے مطابق بریانی سے چلی ملی کا ن لیگ کا یہ نیا سفر ہے۔ ایک دل جلے صارف نے مفتاح اسماعیل کو یہ مشورہ دیا کہ بات اگر چلی ملی تک پہنچ گئی ہے تو بہتر ہے سیاست ہی چھوڑ دیں۔
غرض چٹ پٹے تبصرے اور مشورے تو ن لیگ کے رہنما کو مل ہی رہے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ مفتاح اسماعیل ’چلی ملی ‘ میں بہتری لاتے ہیں یا پھر اپنی سیاسی حکمت عملی میں
I will ask them to make Chilli Milli more juicy. But please promise me to vote for PMLN in the next elections. https://t.co/T3OwKQjuxS
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) August 23, 2021
Sir. You could rain down Chilli Milli from the skies on us until we are all knee deep in Chilli Milli and need boats to get through them and even then I’d never vote PMLN.
Baaqi aap ki marzi.
— 🇵🇸✊🏽🇵🇸 No Azadi for Women (@cereal_twit) August 23, 2021
Discussion about this post