کہا جاتا ہے کہ صبح سویرے شوز کرنے والے کچھ میزبان ’ہوم ورک‘ کیے بغیر ٹی وی اسکرین کے سامنے آکر بیٹھ جاتے ہیں اور پھر نامکمل معلومات کی بنا پر کچھ ایسا بول جاتے ہیں کہ جس سے ان کی لاعلمی کا پول بھی کھل جاتا ہے۔
Kill me 😂😂😂😂😂😂😂 #nidayasir https://t.co/VLdfoikhJW
— Roمaa💔 (@im_romaaa) September 4, 2021
شادی بیاہ کرانے کی ماہر ٹی وی میزبانوں کی ایک لمبی فہرست ہے اور انہی میں ایک نام ندا یاسر کا بھی ہے، جو مقامی ٹی وی چینل کے ’گڈ مارننگ پاکستان‘ کو ایک طویل عرصے سے پیش کرتی آرہی ہیں۔ الزام تو یہ بھی لگتا ہے کہ ان کے شوز میں ’طے شدہ ڈرامائی کہانیاں اور واقعات‘ کچھ اس قدر ’اوور ایکٹنگ‘ کے ساتھ پیش کیے جاتے ہیں کہ ذہین ناظرین بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ دال میں کچھ نہیں بالکل پوری دال ہی کالی ہے۔
intelligent Nida Yasir never disappointed us
"Just made a formula right now. Only one Men can sit. It starts with one”.#nidayasir pic.twitter.com/ywNnaXDfRo— Abdul Rehman (@Abdul_Rehman236) September 4, 2021
کون بھول سکتا ہے ان کے پروگرام میں ’ جلالی جن‘ کی آمد کو یا پھر ’طے شدہ اسکرپٹ‘ کے مطابق شبیر جان کا خفا ہوجانا، اب ریٹنگ کے لیے یہ سارے ناٹک تو کرنے ہی پڑتے ہیں ۔ بہرحال اس وقت ندا یاسر اپنے 5سال پرانے کلپ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہی ہیں۔
فارمولا ون یا سائنسی فارمولا؟
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا کلپ 20مئی 2016کے پروگرام کا ایک معمولی سا حصہ ہے۔ جس میں ندا یاسر کے شو میں پاکستان میں تیار ہونے والی الیکٹرک سے چلنے والی فارمولا ون کار کے تخلیق کاروں سے گفتگو کی جارہی ہے۔
ایسے میں ندا یاسر نے دریافت کیا کہ ’آخر گاڑی میں کتنے لوگ آسکتے ہیں۔؟ “ اب عموماً فارمولا ون کار میں ایک ہی ڈرائیور ہوتا ہے، جس کو مہمان تخلیق کاروں نے بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ’اصل میں یہ ایک فارمولا سائز کار ہے اور اس میں ایک ہی سوار آسکتا ہے۔‘
Nida Yasir after seeing memes on herself.. #nidayasir pic.twitter.com/QwUPYdfmin
— M A N A H I L 🇵🇰 (@itsmeManahil) September 4, 2021
جس پر ندا یاسر نے پھر لقمہ دیا کہ ’ابھی جو آپ لوگوں نے شروعات کی ہے، وہ چھوٹی گاڑی سے؟ ‘ ایک بار پھر مہمان نوجوانوں نے ان کی معلومات میں اضافہ کیا کہ ’ میم یہ فارمولا ہے، ریسنگ کار، اس میں ایک ہی بندہ ہوتا ہے۔‘ جس کے جواب میں ندا یاسر کا کہنا تھا کہ ’ یعنی ابھی آپ نے ’فارمولا‘ بنایا ہے کوئی تجربہ نہیں کیا۔؟‘ جس پر پھر نوجوان مہمان نے انہیں ٹوکا اور بتایا کہ ’فارمولا کا مطلب کار ہی ہے، جس میں ایک ہی شخص آسکتا ہے۔‘ یعنی ندا یاسر یہ سمجھیں بیٹھی تھیں کہ ’فارمولا‘ کے معنی سائنسی یا ریاضی فارمولے کے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ندا یاسر کی لاعلمی پر دلچسپ تبصرے
ایک طویل عرصے بعد ندا یاسر کا یہ کلپ کیوں وائرل ہوا۔ دراصل کسی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا بیان کوڈ کیا کہ ’ کہ ان جیسے اینکرز کے لیے وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ تھوڑا پڑھ کر بیٹھا کریں۔‘ اس کے بعد تو دلچسپ تبصروں کی بہار آگئی۔
It’s amazing how people have suddenly realised how stupid and dumb #nidayasir is … pic.twitter.com/XyYHQiKqb2
— Amin Zuberi (@AmiZuberi) September 4, 2021
اب کیسے ندا یاسر اُن تیروں سے بچ سکتی ہیں، جو سوشل میڈیا میں اُن پر پھینکے جارہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ میڈم کو دوبارہ پہلی جماعت سے شروع کرانا پڑے گا۔
ایک اور کے مطابق ٹی وی کی مشہور اینکر پرسن کا علم قابل غور ہے۔ کسی نے لکھا کہ لو جی یہ بھی اینکر ہیں، جنہیں فارمولا ریس کا ہی نہیں پتا۔
Nida Yasir … please … do some homework before you start your shows … please.
Please 😭😭😭#nidayasir https://t.co/sq6DTgHHf6— Natasha Kundi نتاشا کُندی (@NatashaKLondon) September 3, 2021
ایک کا کہنا تھا کہ یہ محترمہ روزانہ مارننگ شو میں پاکستانی خواتین کو ایجوکیٹ کر رہی ہوتی ہیں۔ ایک اور صارف کے مطابق زیادہ بولنے کی عادت اور مہمانوں کی بات کاٹنے کا ہی یہ نتیجہ ہے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں کہ سب اینکرز ایسی ہوں۔
Discussion about this post