روس کے 55 برس کے وزیر برائے ایمرجنسی یوگنی زینے شف ایک فوجی مہم کے سلسلے میں سمندری علاقے آرکٹک کا دورہ کررہے تھے ، جہاں انہوں نے فوجی مشقوں کا جائزہ بھی لیا ۔ اسی دوران روسی ٹی وی کو انٹرویو دینے کے لیے انہوں نے پہاڑی چوٹی کا انتخاب کیا ۔ انٹرویو کے دوران کیمرامین توازن برقرار نہ رکھ پایا اور سمندر میں گرنے لگا ، جس کو بچانے کے خاطر روسی وزیر نے چوٹی سے چھلانگ لگائی ، جس کی وجہ سے ان کا سر بھاری چٹان سے ٹکرایا اور وہ زندگی کی بازی ہار بیٹھے ۔ اس حادثے میں کیمرا مین بھی ہلاک ہوگیا ۔ روسی میڈیا کے مطابق وزیر برائے ایمرجنسی ، سرکاری ذمے داری نبھاتے ہوئے موت کی آغوش میں چلے گئے ، جس پر پورا ملک اداس اور سوگوار ہے ۔ روسی صدر پیوٹن نے بھی وزیر یوگنی زینے شیف کی اچانک حادثاتی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔
آنجہانی یوگنی زینے شیف 2018 سے بطور وزیر کام کررہے تھے ۔ جن کے ذمے صدر پیوٹن کی سیکوریٹی کے انتظامات کی ذمے داری بھی شامل تھی ۔ اُن کا کیرئیر 1980 میں کے جی بی افسر کی حیثیت سے شروع ہوا ۔ جبکہ وہ فیڈرل سیکوریٹی سروس میں بھی خدمات انجام دیتے رہے ۔
Discussion about this post