یکم اکتوبر سے دبئی ایکسپو 2020 کا آغاز ہونے جارہا ہے۔ جس کے متعلق کہا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی سب سے بڑی نمائش ہوگی جس میں 200 سے زیادہ عالی شان اسٹالزاور پویلینز لگائے جارہے ہیں۔ اس پاسپورٹ کے حامل افراد 182 دن تک جاری رہنے والی اس نمائش کے ہر ایونٹ کودیکھنے کے اہل ہوں گے ۔ ایکسپو پاسپورٹ متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں اور بیرون ملک سے آنے والے مہمانوں کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔ یکم اکتوبر 2021 سے 31 مارچ 2022 تک جاری رہنے والی عالمی نمائش میں دنیا بھر کے کاروباری حضرات اور سیاح شرکت کریں گے ۔
Hello from Russia! Here are the highlights of Expo 2020’s Days of United Arab Emirates Culture, which is currently bringing a taste of the next World Expo to Moscow until 12 September, in collaboration with the UAE Embassy in Russia @Uae_Embassy_Moscow.#Expo2020 #Dubai pic.twitter.com/IpcCgINIpw
— Expo 2020 Dubai (@expo2020dubai) September 8, 2021
پاسپورٹ میں کیا خاص بات ہے؟
ایکسپو 2020 دبئی پاسپورٹ کا ڈیزائن متحدہ عرب امارات کے ورثے اور ثقافت کے ساتھ ساتھ ماضی اور حال کی بہترین عکاسی کرتا ہے ۔ درحقیقت یہ ایک سرکاری پاسپورٹ کی طرح ہے، جس میں 50 صفحات ہیں ۔جس میں تین تھیم پویلینز کے ڈیزائن اور تصاویر شامل ہیں۔ اسی طرح پاسپورٹ میں دبئی اور متحدہ عرب امارات کے مشہوراوراہم مقامات کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔
پاسپورٹ بہترین سیکوریٹی فیچرز سے آراستہ ہے، جس میں ایک منفرد نمبر اور پاسپورٹ سائز تصویر ، نجی معلومات اور دیگر تفصیلات درج ہیں۔ پاسپورٹ میں ایک خصوصی صفحہ مخصوص ہے، جس پر سونے کے ورق میں مہر لگی ہے جبکہ متحدہ عرب امارات کے بانی شیخ زاید بن سلطان آل نہیان کی 1971کی یادگار تصویر کو بھی شائع کیا گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات اپنے قیام کی رواں سال گولڈن جوبلی منارہا ہے ۔ اس موقع پر مہمانوں کو سال گرہ پر جاری ہونے والا خصوصی ڈاک ٹکٹ بھی دیا جائے گا۔
پاسپورٹ کہاں سے ملے گا ؟
دبئی کا رخ کرنے والے یہ پاسپورٹ مرکزی ائیرپورٹ کے ٹرمینل 3 یا آن لائن یا پھر دبئی ایکسپو 2020 کے لیے قائم اسٹورز سے 20
درہم میں مطلوبہ دستاویزات جمع کراکے حاصل کرسکتے ہیں۔
Discussion about this post