بھارتی شہر دہلی کے گلی کوچے، بازار اور مرکزی شاہراہیں یہ سمجھیں کہ واٹر پارک کا منظر پیش کررہی ہیں، موسلادھار بارش ایسی ہوئی ہے کہ پانی ائیرپورٹ کے لاؤنج کو بھی تالاب بناگیا۔ جس کی وجہ سے 100 ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ رواں ماہ کے آغاز سے اب تک دہلی میں 2۔380 ملی میٹر برسات ہوچکی ہے۔ جو121 برس کے دوران سب سے زیادہ بارش اور 1944 کے بعد بارش کا نیا ریکارڈ بھی تصور کیا جارہا ہے۔ اس اعتبار سے ستمبر میں اب تک خوف ناک بارش نے دہلی کے شہریوں کو گھروں میں قید کرکے رکھ دیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید بارش کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ صورتحال اس قدر بگڑ گئی ہے کہ میٹروبسیں چل کر نہیں دے رہیں۔ دہلی کے وہ علاقے جو نشیبی یا کچے ہیں،وہاں گھروں میں پانی جمع ہے۔ دوسری جانب دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجروال سب سے زیادہ تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں، جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ ان کی پارٹی کے رہنما شہریوں کو مصبیت کی اس گھڑی میں چھوڑ کرمتوقع الیکشن میں ٹکٹوں کی تقسیم میں مصروف ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ بھارتیا جنتا پارٹی کے کئی رہنماؤں نے سیاست چمکانے کا یہ موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا اور سوشل میڈیا پر اروند کیجروال پر اپنی توپ کے گولے رکھے ہوئے ہیں۔
#ArvindKejriwal Hastinapur #DelhiRains #DelhiAirport #Delhi #टिकैत गया पानी में pic.twitter.com/AFna0Mt27q
— Jagjit (blue tick) (@COMMANMANOFUPA) September 11, 2021
ایک شہری کی وہ ویڈیو خاصی وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ کشتی میں سوار ہو کر مرکزی شاہراہ پر چپو چلاتے ہوئے اس بات پر مسرور ہیں کہ کیجروال نے پورے دہلی کو واٹر پارک بنادیا ہے۔
Water games in Delhi. #ArvindKejriwal #DelhiRains pic.twitter.com/rLc43q6a7Z
— Bhardwaj (@VBhardwaj4444) September 11, 2021
اسی طرح سوشل میڈیا پردہلی کے ڈوبنے کی کئی ہولناک تصاویر اور ویڈیوز ہیں۔ ایک صارف کے مطابق جس اعتبار سے دہلی میں پانی ہی پانی ہے اگلے اولمپکس میں 5 گولڈ میڈلز تو سوئمنگ میں ہی آجائیں گے۔
#ArvindKejriwal
I will ensure that India gets 5 gokd medals in swimming in next #OlympicGames
Meanwhile terminal 3 pic.twitter.com/WfYuL8cELy— Jagjit (blue tick) (@COMMANMANOFUPA) September 11, 2021
Discussion about this post