پاکستان کرکٹ بورڈکے اعلان کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم 5 سال بعد بنگلہ دیش کا رخ کرے گی۔ جہاں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز اور 2 ٹیسٹ کی سیریز میں میزبان ٹیم کا مقابلہ کرے گی ۔ یہ 2 ٹیسٹ مچیز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شمار کیے جائیں گے۔ پی سی بی کے مطابق تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز ڈھاکہ کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
یہ میچز 19، 20 اور 21 نومبر کو ہونے جارہے ہیں۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں 26 سے 30 نومبر تک جاری رہے گا ۔ جبکہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 4 سے 8 دسمبر تک ڈھاکہ میں ہوگا ۔ آئی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی ٹیم ایک جیت کے ساتھ فی الحال دوسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ بنگلہ دیش نے چیمپئن شپ میں اپنے سفر کا آغاز ابھی نہیں کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی بنگلہ دیش روانگی کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
Discussion about this post