امریکی شہر کیلی فورنیا میں ہونے والی تقریب میں ایپل نے آئی فون 13کے 4نئے ماڈل صارفین کے لیے پیش کردیے ہیں۔ ان میں آئی فون 13منی،آئی فون 13،آئی فون پرو اور آئی فون پرومیکس شامل ہیں۔ 5مختلف رنگوں میں آئی فون 13صارفین کو مل جائے گا، جبکہ خاص بات یہ بھی ہے کہ آئی فون 13میں برق رفتاری کے کسٹم 5G اینٹناز اور ریڈیو کمپونینٹس شامل ہیں۔ آئی فون کے ان 4نئے ماڈلز کی اسکرین مختلف سائز کی ہے یعنی 5.4انچ سے 6.7انچ تک میں یہ دستیاب ہیں۔
اسی طرح بات کی جائے اسٹوریج کی تو ان 4نئے ماڈلز میں 128جی بی سے لے کر 512جی بی تک میں صارفین کی سہولت کے لیے مل جائیں گے۔ جبکہ آئی فون پرو میں ون ٹیرا بائٹ کی میموری ہے۔ آئی فون نے سیل فون کے ساتھ ساتھ اپنی ریسٹ واچز بھی متعارف کرائی ہیں۔
سنیماٹو گرافی کی سہولت
ٓآئی فون میں اس بار جو نیا تجربہ کیا گیا وہ سنیما ٹوگرافی کی اضافی سہولت ہے۔ جس کے تحت بہترین عکاسی کی جاسکتی ہے۔ 12میگا پکسل وائیڈ اینگل لینس ہے جبکہ مختلف آپشنز کے ذریعے آپ آئی فون کے ذریعے باقاعدہ فیچر فلم عکس بندکرسکتے ہیں ۔ آئی فون کے مطابق اس بار یہ خصوصیت بھی رکھی گئی ہے کہ اندھیرے میں اگر آپ عکس بندی کررہے ہوں تو ان آپشنز کو استعمال کرکے آپ باقاعدہ ان میں اور بہتری لاسکتے ہیں۔
آئی فون کا دعویٰ ہے کہ اس نئی خوبی کے باعث ویڈیو کی کوالٹی ایچ ڈی رہے گی۔ ایپل کے مطابق اس نے نئے ماڈل میں مصنوعی ذہانت کا سوفٹ وئیر متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے فوٹوز اور ویڈیو کی تکنیک میں اور نکھار آجائے گا۔ اس میں حیرت انگیز چپس بھی انسٹال کی گئی ہے جو فلم یا کسی فوٹو کو شوٹ کرنے کے تجربے کو اور زیادہ حسین بنادے گی۔
نئے ماڈل کے لینس اور آٹو فوکس سسٹم کو ایک نئے سرے سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔جس کی وجہ سے نیا الٹرا وائیڈ کیمرہ 2سینٹی میٹر تک فوکس کرسکتا ہے یعنی یہ چھوٹی سی چھوٹی تفصیل کو بھی بھرپور انداز میں صارف کو دکھانے کی اہلیت رکھتا ہے۔
Discussion about this post