امریکی جمناسٹک اسٹار سیمون بائلز، سینیٹ کے سامنے جب پیش ہوئیں تو جنسی ہراسانی کو بیان کرتے ہوئے اُن کے آنسو تھم نہیں رہے تھے۔ آبدیدہ ہوتے ہوئے انہوں نے اپنے اوپر ڈھائی جانے والی قیامت کو بیان کیا۔ سیمون بائلز نے اعتراف کیا کہ سابق جمناسٹک ٹیم ڈاکٹر لیری ناسر نے کس طرح جنسی طور پر صرف انہیں ہی نہیں دیگر تین اور خاتون جمناسٹ اسٹار کو پریشان کیا۔اُن کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر لیری، مسیحا نہیں بلکہ ایک درندہ تھا۔
In emotional testimony before a Senate committee, star US gymnast Simone Biles blames "an entire system that enabled and perpetuated" sex abuse.
"The organizations created by Congress to oversee and protect me as an athlete… failed to do their jobs." https://t.co/4XH2uT576a pic.twitter.com/IVcyhpeswv
— CNN (@CNN) September 15, 2021
اس موقع پر ایف بی آئی کے اعلیٰ عہدیداران بھی موجود تھے۔ جو اس بات پرتحقیقات کررہے ہیں کہ خاتون جمناسٹک کھلاڑیوں کو جنسی طور پر ہراساں کس طرح کیا جارہا ہے اور ان کے تحقیقاتی ایجنٹس نے کہاں کہاں جانبداری سے کام لیا ۔ اس موقع پر سیمون بائلز کا کہنا تھا کہ وہ لیری ناسر کو کسی بھی صورت مورد الزام نہیں ٹھہراتیں بلکہ اس پورے نظام کو قصور وار قرار دیتی ہیں جس نے ان کے ساتھ جنسی ہراسانی کو فعال اور متحرک کیا۔ ان کے مطابق اگر آپ کسی بدنیت انسان کو بچوں کو نقصان پہنچانے کی سہولت دیتے ہیں تو اس کے نتائج سنگین ہوں گے۔
امریکا کے لیے 4بار طلائی تمغہ حاصل کرنے والی سیمون بائلز نے مطالبہ کیا کہ ان کے ساتھ ہونے والی جنسی ہراسیگی میں اُن ایف بی آئی ایجنٹ کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے تو جو ڈاکٹر لیری ناسر کو تحفظ فراہم کرتے رہے۔ انہوں نے ایف بی آئی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اس کی لاپرواہی اور غفلت کی بنا پر کئی اور خواتین بار بار جنسی ہراسانی کا شکار ہورہی ہیں۔ بدقسمتی سے ان کی شکایات کو ایف بی آئی ایجنٹ نے میز کی دراز میں ڈال کر انتہائی غیر ذمے داری دکھائی۔ اس موقع پر دیگر کھلاڑیوں نے بھی سابق جمناسٹک ڈاکٹر لیری ناسر کے ہاتھوں ہونے والی جنسی ہراسانی کی داستانیں امریکی سینیٹ کے سامنے بیان کیں۔
سیمون بائلز کے علاوہ یہ تین اور خواتین کھلاڑی وہ ہیں جنہوں نے 2018میں سابق ٹیم ڈاکٹر لیری ناسر کے گھناؤنے کردار کو بے نقاب کیا تھا جو ان دنوں جیل میں ہیں۔ لیری ناسر پر الزام ہے کہ وہ 300سے زائد خواتین اور لڑکیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناچکے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایف بی آئی نے اس معاملے کی چھان بین کی لیکن درحقیقت اس سارے معاملے میں متعدد غلطیاں کیں۔ جس کی وجہ سے لیری ناسر قانون کی گرفت میں آنے سے پہلے کئی اور خواتین کے ساتھ جنسی ہراسانی کرتا رہا۔
اس موقع پر ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر وے نے اب تک ہونے والی تحقیقات میں غلطیوں اور کوتاہیوں پر معذرت کی۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ چھان بین کرنے والے ایجنٹس نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جن کے خلاف دفتری کارروائی ہوگی۔امریکی جمناسٹک اسٹار سیمون بائلزکو حال ہی میں ’ٹائم میگزین‘ نے 2021کی100 بااثر شخصیات میں شامل کیا ہے۔
Discussion about this post