بھارتی کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹ کے کپتان ویرات کوہلی نے بڑا اعلان کردیاکہ وہ اکتوبر میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد کپتانی کو خیرباد کہہ دیں گے۔ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اب انہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی کپتانی سے دست بردار ہو کر کسی اور نئے کپتان کو موقع دینا چاہیے۔ کوہلی نے اس موقع پر تمام ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ بھارتی کرکٹ بورڈ، آفیشلز اور ہیڈ کوچ روی شاستری کا بھی شکریہ ادا کیا۔
کوہلی کا کہنا ہے کہ وہ اب بطور کپتان ٹیسٹ اور ون ڈے میں زیادہ توجہ دینا چاہتے کیونکہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو ان دونوں فارمیٹ میں زیادہ سے زیادہ بہتر کارکردگی دکھانی ہے۔
🇮🇳 ❤️ pic.twitter.com/Ds7okjhj9J
— Virat Kohli (@imVkohli) September 16, 2021
کوہلی نے بطور کپتان 45ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھارتی ٹیم کی قیادت کی۔ ان میں 27جیتے اور14ہارے جبکہ ان کی قیادت میں 2میچز ٹائی ہوئے اور 2غیرنتیجہ۔ کوہلی کے لیے اکتوبر میں ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بطور کپتان آخری ایونٹ ہوگا۔
Discussion about this post