وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ مایوسی کفر ہے، ایک دن وہ بھی آئے گا جب ساری ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔ نیوزی لینڈ کے دورے کی اچانک منسوخی پر وہ بولے کہ مہمان ٹیم کی واپسی کا الزام اپوزیشن حکومت پر لگارہی ہے۔ اپوزیشن شیشے کے گھر میں بیٹھ کر وزارت داخلہ پر پتھر نہ مارے، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن درحقیقت انڈر 19کی ٹیم ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ 2پاسپورٹس اور 2شناختی کارڈ والوں کو 30اکتوبر تک مہلت دے رہے ہیں، اس کے بعد اُن کے خلاف ایکشن ہوگا۔
وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کی اہم پریس کانفرنس۔@ShkhRasheed https://t.co/h1bAgFAQbP
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) September 20, 2021
عالمی منظر نامے پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بھارت افغانستان میں اپنی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا چاہتا ہے۔ بھارت کو افغانستان میں خفت اور ناکامی ہوئی ہے اور بھارت کا ماسٹر پلان بری طرح ناکام ہوا ہے۔ پاکستان، افغانستان میں امن و استحکام چاہتے ہیں۔ افغانستان سے 16ہزار لوگوں کا پاکستان نے انخلا کیا ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ چہلم شہدائے کربلا کے دوران موبائل فون سروس بند رہے گی۔
Discussion about this post