اگر آپ بوریت کا شکار ہیں، زندگی کے بوجھل لمحات آپ کو اور مایوس کررہے ہیں تو اِن سے جان چھڑانے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ زندگی کی پرلطف تفریح سے بھرپور ویڈیوز کا نظارہ کریں اور ان میں سب سے زیادہ نمایاں پاکستانی وی لاگر عرفان جونیجو ہیں۔ جن کے پرستاروں کا ایک وسیع حلقہ موجود ہے۔
نوجوان نسل کے اس پسندیدہ وی لاگر نے اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر معروف ویڈیو اسٹرمینگ سائٹ یوٹیوب کے آفیشل پیج پر بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پاکستانی یوٹیوبر کے چینل کو یوٹیوب کے آفیشل پیج پر پذیرائی ملی ہے اور عرفان جونیجو کو یہ موقع کیوں نہ ملے جن کی ویڈیوز میں پاکستان کے مثبت پہلو، ہر شہر کے نرالے رنگ، ثقافت کے مثبت انداز کو خوبصورتی سے وی لاگز کے ذریعے فلمایاگیا ہے۔
یوٹیوب نے ایک پوسٹ کے ذریعے صارفین کو عرفان جونیجو کی دنیا میں کھونے کی دعوت دی، جہاں ساتھ ہی انکے آفیشل یوٹیوب چینل کا لنک بھی شیئر کیاگیا۔
View this post on Instagram
اس خبر کو وی لاگر عرفان جونیجو نے بھی اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر مداحوں سے شیئر کیا۔ ان کے مطابق یہ ان کی نہیں بلکہ پاکستان کی کامیابی ہے، جس نے دنیا بھر میں پاکستان کا پرامن اور مثبت رخ نمایاں کیا ہے۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے عرفان جونیجو نے کیرئیر کا آغاز شادی بیاہ کی تقریبات کی فوٹو گرافی سے کیا تھا۔
Discussion about this post