پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے اردو اور انگریزی میں یہی کہا کہ انہیں اپنی ٹیم کے دورہ پاکستان کے نہ ہونے پر افسوس ہے۔ان کے مطابق برطانوی ہائی کمیشن نے تو اس دورے کی بھرپور حمایت کی تھی۔کسی بھی طرح ہم نے سیکوریٹی بنیادوں پر اس کی مخالفت نہیں کی۔
Aakhir main jeet cricket kee hogee #PakVsEng@iramizraja @TheRealPCB pic.twitter.com/JNgOMcuD7Q
— Christian Turner (@CTurnerFCDO) September 21, 2021
انہوں نے واضح کیا کہ اس دورے کی منسوخی کے باوجود پاکستان کی ٹریول ایڈوائزری میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔کرسچن ٹرنر کے مطابق وہ پھر سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے اور یہ کاوش انگلینڈ کے 2022کے دورہ پاکستان میں بھی نمایاں رہیں گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے شکر گزار ہیں، جنہوں نے بہت زیادہ محنت کی۔ برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ پھر سے پاکستان کے میدان آباد ہوں گے اور جیت کرکٹ کی ہی ہوگی۔
Discussion about this post