تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ٹی 20عالمی کپ کا ترانہ جاری، پاکستانی کھلاڑی اور ٹیم غائب، سوشل میڈیا پر تنقید

by ویب ڈیسک
ستمبر 23, 2021
Share on FacebookShare on Twitter

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایک بار متعصبانہ رویہ اختیا رکرتے ہوئے اگلے مہینے ہونے والے ٹی ٹوئنٹی کے عالمی کپ کے ترانے سے پاکستانی ٹیم اور کھلاڑیوں کو ہی غائب کردیا۔ اینی میٹڈ ترانے میں نمایاں ہیں تو صرف اور صرف ویرات کوہلی جو ٹی ٹوئنٹی کی عالمی درجہ بندی میں چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستانی کپتان بابراعظم دوسرے نمبر پر، پاکستان کی نمائندگی بس ایک کراچی کا شاٹ لے کر پوری کردی گئی ہے۔

🎵 Let the world know,
This is your show 🎵

Come #LiveTheGame and groove to the #T20WorldCup anthem 💃🕺 pic.twitter.com/KKQTkxd3qw

— ICC (@ICC) September 23, 2021

ترانے کو دیکھ کر واضح طور پر احساس ہورہا ہے کہ اسے بھارتی ٹیم کی تشہیر کے لیے بنایا گیا۔ جس میں ویرات کوہلی کا اینی میٹڈ کریکٹر چھایا ہوا ہے۔جبکہ ان کے ساتھ افغان آل راؤنڈر راشد خان، ویسٹ انڈین کھلاڑی کرین پولارڈ اور آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکس ویل ہیں۔ یہ وہ سارے کھلاڑی ہیں جو بابر اعظم سے درجہ بندی میں کوسوں دور ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں ہی نمایاں کیا گیا ہے۔

اسکرین شارٹ

پاکستانی ٹیم جو ٹی ٹوئنٹی کی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر ہے، اِس کے اس طرح نظر انداز کیے جانے پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل آرہا ہے۔ایک صارف کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا مطلب دراصل بھارتی کرکٹ بورڈ ہے۔

ICC = BCCI

— Titu Mama™🦁 (@TituTweets_) September 23, 2021

محمد حمزہ نے ترانے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اس سے اچھا تو پی ایس ایل کا ترانہ تھا۔

Is se acha to psl ka anthem thaMove to Trash

— Muhammad Hamza (@Muhamma01756421) September 23, 2021

ایک صارف شرجیل نے لکھا کہ بابراعظم اس میں کہا ں ہیں؟

👎👎👎 where is Pakistan Capatain Babar Shame on ICC

— Shakeel Kz 🇵🇰 (@ShakeelKz2) September 23, 2021

ایک صارف کے مطابق انتہائی بے ہودہ حرکت ہے آئی سی سی کی۔احسان طارق نے پاکستانی کھلاڑیوں کےلیے تعریفی کلمات ادا کیے ہیں۔

Scn Kuch ESA Hai 😍❤️😁 pic.twitter.com/y1akw2tsT7

— Asad Khan (@454dkhan) September 23, 2021

بیشتر صارفین کا کہنا ہے کہ صرف 4 ٹیموں کو اہمیت دے کر باقی ٹیموں کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے، بالخصوص ایسے میں جب پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فاتحین ہیں لیکن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انہیں نظر انداز کرکے بھارتی ٹیم پر ہی توجہ رکھی۔

Dear @ICC you ruined cricket.

— Talha Shah (@SyeddTalha) September 23, 2021

Previous Post

رسیدیں دینے کے بجائے باہر سے بیٹھ کر تقاریر کی جارہی ہیں، وزیراعظم عمران خان

Next Post

نور مقدم کیس: اسلام آباد ہائی کورٹ کا ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ

Next Post
نور مقدم کیس:  اسلام آباد ہائی کورٹ کا ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ

نور مقدم کیس: اسلام آباد ہائی کورٹ کا ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

- Select Visibility -