برطانوی جاسوس کردار جیمز بانڈ کی نئی فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ کا پرستار بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔ یہ تخلیق رواں ماہ کی 30تاریخ کو سنیما گھروں میں سجنے کو تیار ہے جبکہ اس سے 2دن قبل لندن میں اس کا ورلڈ وائیڈ پریمیر ہوگا۔ ڈئینل کریگ کی بونڈ سیریز کی 15برسوں میں یہ 5ویں فلم ہوگی۔ اس باربھی وہ برطانوی رائل نیوی کے جاسوس کے روپ میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔
اب ڈئینل کریگ کی انہی خدمات کے اعتراف میں برطانوی رائل نیوی نے اعزازی کمانڈرکے عہدے سے نوازا ہے۔ جس کے دوران ڈئینل کریگ نے بحریہ کے لارڈ ایڈمرل سر ٹونی راڈکن سے بھی ملاقات کی۔ جن کا کہنا تھا کہ جیمز بانڈ ہمارے لیے سفیر کا مقام رکھتے ہیں، جو دنیا کو بتاتے ہیں کہ ہم کس قدر جان جوکھم والا کام کرتے ہیں۔بانڈ، برطانوی مشن کو فلموں میں انتہائی خوبصورتی اور ذہانت سے دکھاتے ہیں۔ ہمیں اس بات پر بھی فخر ہے کہ ہمارے جوان فلم کی طرح اپنی ذہانت اور ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے برطانیہ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
جیمز بانڈ کی انہی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے برطانوی رائل نیوی انہیں اعزازی کمانڈر سے نواز رہی ہے۔ جیمز بانڈ سیریز کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر ڈئینل کریگ کی اعزازی کمانڈر کی یونیفارم میں تصویر بھی شیئر کی گئی ہے۔ جس کے ساتھ ڈئینل کریگ کا یہ بیان بھی سجا ہے کہ وہ اعزازی کمانڈر ہونے کی تعیناتی پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہیں۔
Daniel Craig has been made an honorary Commander in the Royal Navy. Commander Craig said: “I am truly privileged and honoured to be appointed the rank of Honorary Commander in the senior service.” pic.twitter.com/5pPDdznejE
— James Bond (@007) September 23, 2021
Discussion about this post