اسلام آباد پولیس نے خواتین کے لیے ’سیلف ڈیفنس کورس‘ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ جس کے تحت یکم اکتوبر سے باقاعدہ طور پر یہ ٹریننگ دی جائے گی۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق اس ایک ماہ کی ٹریننگ کے دوران خواتین کو مارشل آرٹ، فیزیکل ٹریننگ، اسلحہ چلانے کی تربیت کے ساتھ ساتھ اگر کوئی حملہ کرے تو اس سے کیسے نمٹنا ہے، اس کا گُر بھی سکھایا جائے گا۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق جنگی مہارت، ہتھیاروں کا استعمال اور دفاعی ڈرائیونگ کی ٹریننگ دے کر خواتین کو بااختیار اور مضبوط بنانا ہے۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے اس ٹریننگ کے دوران بچوں یا کسی مہمان کو ساتھ لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسی طرح موبائل فون کا استعمال بھی ممنوع ہوگا۔ خواہش مند خواتین کو اسلام آباد کی جانب سے ٹی شرٹ اور ٹرؤزرفراہم کیا جائے گا، جنہیں زیب تن کرکے وہ اس ٹریننگ کا حصہ بن سکتی ہیں۔ کم و بیش 30ہزار روپے فیس ادا کرکے اس ٹریننگ میں شامل ہوا جاسکتا ہے جبکہ اسلام آباد پولیس کی ویب سائٹ سے ’سیلف ڈیفنس کورس‘ کا فارم ڈاؤن کیا جاسکتا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ ٹریننگ یافتہ خواتین از خود جنسی طور پر ہراساں کرنے والے افراد کو منہ توڑ جواب دے کر ان کی ہر کوشش ناکام بنا دیں گی۔
Discussion about this post