متحدہ عر ب امارات میں اگلے 50سال کے لیے نئے حکومتی انتظامی عہدوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کے مطابق ان کے صاحبزادے شیخ مکتوم بن محمد بن راشد المکتوم کوریاست کا ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خزانہ کا عہدہ دیا گیا ہے۔
جبکہ محمد بن ہادی الحسینی ریاست کے وزیر مملکت برائے مالیاتی امور کی ذمے داری نبھائیں گے۔ اسی طرح عبداللہ بن سلطان بن النعیمی وزیر انصاف اور ڈاکٹر عبداللہ رحمان وزیر انسانی وسائل کے عہدے پر کام کریں گے۔ دوسری جانب مریم المہوری کو وزیر توانائی اور ماحولیاتی تبدیلی کا عہدہ ملا ہے جبکہ عبداللہ بن ماہر القطبی وفاقی سپریم کونسل کے معاملات کی نگرانی کریں گے۔
اس موقع پر نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے سوشل میڈیا پر پیغام دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ نیا حکومتی انتظام ملک میں خوش حالی اور ترقی کا پیغام لائے گا۔ ان کے مطابق متحدہ عرب امارات دنیا بھر کا ملک نہیں بلکہ یہ ایک ملک کے اندر دنیا ہے۔ نئی حکومت نئے طریقہ کار کے تحت کام کرے گی۔ یہ ریاست کے صدر کی طرف اختیار کردہ ترجیحات پر توجہ دے گی اور تمام تر تبدیلیوں، چیلنجز اور ترقی کی رفتار کو اگلے مرحلے تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔
Discussion about this post