وزیراعظم نے یہ اعلان کراچی سرکلر ریلوے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر صوبائی وزیراعلیٰ مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن سندھ بالخصوص کراچی کی ترقی اور خوش حالی کے لیے اب مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ اگر صوبائی حکومت کا تعاون نہ ملا تو وفاق اکیلے کام نہیں کرسکتا۔
"ٹرانسفارمیشن پلان کے ذریعے کراچی کو ترقی دینے کا منصوبہ بنایا ہے،”
وزیرِ اعظم عمران خان کا کراچی سرکلر ریلوے کے سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب۔ pic.twitter.com/VC9W7FGHum
— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) September 27, 2021
ان کے مطابق بنڈل آئی لینڈ پر سندھ حکومت کے تحفظات دور کریں گے۔ اس پروجیکٹ پر بہت سارے سرمایہ کاروں کی دلچسپی ہے۔ بنڈل آئی لینڈ سے سب سے زیادہ فائدہ سندھ حکومت کو ہوگا۔ سندھ حکومت بنڈل آئی لینڈ کے معاملے پر نظر ثانی کرے۔
وزیراعظم عمران خان نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ کے فور منصوبے پر بہت جلد کام کا آغاز ہوگا اور لگ بھگ2 سال کے عرصے میں کراچی کے ہر گھر میں پانی پہنچائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں پانی کے مسئلے پر چیئرمین واپڈا سے بھی بات ہوئی ہے۔ اگر ابھی سے شہریوں کی مشکلات دور نہ کیں تو مستقبل میں اور مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
Discussion about this post