اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہناتھا کہ اُن کے دور میں ایک لاکھ سائبر کرائمز کی شکایات موصول ہوئی ہیں جو کبھی 20ہزار کے قریب ہوتی تھیں۔ اسی بنا پر دو ارب روپے کے فنڈز سائبر کرائمز کی روک تھام کے لیے ایف آئی اے کو جاری کیے جارہے ہیں تاکہ وہ اپنے سسٹم کو اور جدید بنائیں۔ بڑھتے ہوئے جعلی کورونا سرٹی فکٹ کے حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ نادرا کو ہدایت کی ہے کہ اس پر خاص نگاہ رکھیں۔جعلی ویکسین میں کسی صورت نادرا کا کوئی قصور نہیں۔ پاسپورٹ کی سیکوریٹی کے لیے 15نئے فیچرز متعارف کرائے جائیں گے، ای پاسپورٹ پر کام ہورہا ہے اور پاکستان پہلا ملک ہوگا جو یہ سہولت دے گا۔
اسلام آباد: 27 ستمبر
*پاک فوج دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے.
*سائبر کرائم میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے.*سائبر کرائم کی ایک لاکھ شکایات آئی ہیں.
*اس ملک کے پاسپورٹ کو بدنام کیا جارہا ہے.
*جعلی ویکسی نیشن سے متعلق نادرا کا کوئی قصور نہیں. pic.twitter.com/lVUI9LUuLZ
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 27, 2021
وفاقی وزیر داخلہ کے مطابق افغانستان جانے والوں کی تعداد آنے والوں سے زیادہ ہے۔ سیاسی صورتحال کا تذکرہ کرتے ہوئے اُن کا کہناتھا کہ شہباز شریف نے اس بات کی ضمانت مانگی ہے کہ اگلا الیکشن شفاف اور غیر جانبدار ہو‘ اُس میں کوئی دھاندلی نہ ہو تو حکومت اس بات کی انہیں ضمانت دیتی ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر پیش گوئی کہ نون لیگ 2کے بجائے 3گروپس میں تقیسم ہوجائے گی۔ سیاست کے حوالے سے اگلے 2سال میں نیا ماحول ہوگا۔
Discussion about this post