پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کی انجیو پلاسٹی کرکے ایک اسٹنٹ ڈالا گیا ہے۔ مایہ ناز سابق بلے باز لاہور کے اسپتال میں زیر علاج ہیں، خاندانی ذرائع کے مطابق اُن کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔ انضمام الحق کو پیر کو دل کا دورہ پڑا تھا، جس پر اُنہیں اسپتال داخل کرایا گیا۔ سوشل میڈیا پر انضما م الحق کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار۔ چاہنے والوں نے امید ظاہر کی ہے کہ 1992کے عالمی کپ کے ہیرو جلد اسپتال سے گھر کا رخ کریں ۔ سینیٹر فیصل جاوید انضمام الحق کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔
Lots of prayers for Inzamam Bhai!!!
May ALLAH give him quick recovery.
Get well soon!! @Inzamam08— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) September 28, 2021
وہیں ملکی اور غیر ملکی چاہنے والے بھی انضمام الحق کے لیے اپنی فکر ظاہر کررہے ہیں۔ انضمام الحق نے پاکستان کی جانب سے 378ایک روزہ میچوں میں 11ہزار 7سو 39رنز بنائے جبکہ 120ٹیسٹ میچوں میں شرکت کرتے ہوئے 8ہزار 830جوڑ پائے۔ وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور پھر بعد میں چیف سلیکٹر کے عہدے پر بھی فائز رہے۔
Discussion about this post