وزیراعظم عمران خان نے جھل جھاؤ بیلہ شاہراہ کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہ گزشتہ حکومت کے دور میں بننے والی سڑکوں کی نسبت 20کروڑ کم لاگت میں شاہراؤں کی تعمیر جاری ہے۔ اب اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ گزشتہ حکومتوں میں کیسے سڑکوں کے نام پر کرپشن ہوئی۔ نون لیگ کے دور کے مقابلے میں ہم سستی سڑکیں بنارہے ہیں۔ سڑکوں کی تعمیر پر ہونے والی اس کرپشن کے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے سے کہا ہے۔
"گزشتہ حکومت کے دور میں بننے والی سڑکوں کی نسبت 20 کروڑ کم لاگت میں شاہراہوں کی تعمیر جاری ہے،”
وزیراعظم عمران خان کا جھل جھاؤ – بیلہ شاہراہ کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب pic.twitter.com/MxMQCPraht
— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) September 29, 2021
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 5سال کے انتخابات کا سوچنے والی حکومت بلوچستان پر توجہ نہیں دیتی۔ اگر کرپشن نہ ہوتی تو بلوچستان ضرور ترقی کرتا۔یقینی طور پر پسماندہ علاقے خوش حال ہوتے۔ اپنے حلقے کا صرف سوچنے والے اس سارے معاملے میں قصوروار ہیں۔ بلوچستان میں جب تک سڑکیں نہیں بنیں گی، ترقی نہیں ہوسکے گی۔ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔
Discussion about this post