جاپانی ولی عہد کی شہزادی اور شہنشاہ ناروہیتو کی بھانجی ماکوکی شادی رواں ماہ کی 26تاریخ کو عام سی تقریب میں ہوگی۔ پیار کے خاطر تخت و تاج کی قربانی دینے والی ماکو نے شریک سفر ایک عام سے نوجوان کی مورو کو چنا ہے۔ جس کے بعد وہ شہزادی کے خطاب سے بھی محروم کردی جائیں گی۔ 29برس کی ماکو نے محبت کی ایک نئی مثال قائم قائم کرتے ہوئے طے شدہ اصول کے مطابق شہزادی کے اعزاز سے محروم ہونے پر شاہی خاندان کے فرد کو 12لاکھ ڈالرز بھی ملتے ہیں لیکن ماکو نے اس بڑی رقم کو بھی لینے سے معذرت کرلی ہے۔ شادی کی یہ تقریب امریکا میں ہوگی،
جہاں ماکو کے شریک سفر کی مورو قانون کی تعلیم حاصل کررہے ہیں، جسے مکمل کرنے کے بعد اپنی لا فرم کھولنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں تاکہ اپنی شہزادی جیسی بیوی کے ناز نخرے اور اخراجات اٹھا سکیں۔ ابتدا میں کہا جارہا تھا کہ دونوں کی شادی دسمبر میں ہوگی لیکن اب رواں ماہ کا انتخاب کیا گیا ہے۔
پریمی جوڑے کی ملاقات کب ہوئی؟
ماکو اور کی مورو 2012میں انٹرنیشنل کرسچن یونیورسٹی ٹوکیو میں پہلی ملاقات ہوئی تو دونوں ایک دوسرے کو دل دے بیٹھے۔ جاپانی شاہی خاندان کے علم میں یہ بات آئی تو انہوں نے شہزادی کے سامنے یہی شرط رکھی کہ روایت کے تحت شہزادی کا خطاب کھونا پڑے گا ۔ جسے ماکو نے آنکھ بند کرکے تسلیم کیا۔2017میں دونوں کی منگنی بھی ہوگئی۔ امکان یہی تھا کہ بس چٹ منگنی پٹ بیاہ ہوجائے لیکن اسی دوران کسی فلم کی طرح ڈرامائی موڑ یہ آیا کہ ماکو کے محبوب کی والدہ کے سابق منگیتر سے رقم لینے کا تنازعہ کھڑا ہوگیا۔ جس پر یہ شادی وقتی طور پر ٹالنے پڑی۔ جس کے بعد جوڑے نے امریکا کا سفر طے کیا۔ کوئی 4سال کے دوران کی مورو والدہ پر لگے الزامات کو غلط ثابت کرنے میں کامیاب ہوئے۔ جس کے بعد اب یہ جوڑا زندگی کا نیا سفر شاہی رسم و رواج کے بغیر شروع کرنے کی تیاری کرنے جارہا ہے۔
Discussion about this post