سندھ حکومت ہمیشہ سے تنقید کی زد میں رہتی ہے مگر اس بار تو انھوں نے کمال ہی کردیا۔ سندھ حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود اور صحت کے لیے کراچی کے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں پہلی بار گاما نائف آپریشن سہولت کا مفت علاج کا آغاز کردیا گیا ہے۔ 80 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کردہ گاما نائف سہولت بہت کم وقت میں تیار کی گئی ہے۔ ان سب کے اخراجات سندھ حکومت نے برداشت کیے ہیں۔ یہ افتتاح بذات خود وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جمعہ کے روز کیا۔
Karachi (01-10-21): Minister for Health & Population Welfare, Sindh, Dr. @AzraPechuho & CM @MuradAliShahPPP inaugurated a state of the art radiosurgery system called Gamma Knife. It is the first of its kind to be installed in the public sector of @Dow_Uni hospital. #SindhHealth pic.twitter.com/8lJcfERGHh
— Health and Population Welfare Department, Sindh (@SindhHealthDpt) October 1, 2021
گاما نائف کیا ہے؟
پوری دنیا میں 400 یونٹس نائف گاما کی سہولت ہے اور سندھ کی جانب سے یہ پاکستان کی پہلی گاما نائف سہولت ہے۔ ٹیومرز، خون کی نالیوں کی خرابی اور اعصابی نظام کے نقائص کی درستی کیلئے گاما نائف ریڈیو سرجری مؤثر ثابت ہوسکتی ہے، یہ اپنے نام کی طرح روایتی سرجری کے بالکل برعکس ہے اس میں چاقو کے بجائے گاما ریز کے ذریعے مریض کا آپریش کیا جائے گا، گاما ئاف سے نکلنے والی تیز دھار شعاعوں سے دماغی رسولی کا علاج ممکن ہوگا۔ یہ سرجری درد سے پاک ہے اس میں مریض کو نہ تو درد ہوگا اور نہ ہی خون نکلے گا۔ عام طور پر دماغ کے آپریشنز کو طویل وقت درکار ہوتا ہے کبھی کبھار ایک آپریشن یا سرجری 2 سے 3 دن تک جاری رہتا ہے لیکن گاما نائف سے سرجری ایک ہی دن یا مختصر ترین وقت میں مکمل ہوسکتا ہے۔
Discussion about this post