اتوار کی رات ’پینڈورا پیپرز‘ کے حوالے سے ’اے آر وائے نیوز‘ نے یہ بریکنگ چلائی کہ ’پینڈورا پیپرز‘ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے اور مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا بھی نام آیا ہے، جن کی 5آف شور کمپنیزہیں ۔چینل نے تواتر کے ساتھ اس خبر کو نشر کیا۔ جس پر مریم نواز کا فوری ردعمل سامنے آیا۔
If ARY does not apologise immediately on this fake news, I will take them to the court. Sue them. pic.twitter.com/XZJmDggZjN
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 3, 2021
جنہوں نے بذریعہ ٹوئٹ چینل کا اسکرین شاٹ لیتے ہوئے لکھا کہ اگر ’ اے آر وائے‘ نے فوری طور پر اس ’فیک نیوز‘ پر معافی نہ مانگی تو وہ اُنہیں عدالت لے جائیں گی ۔ مریم نواز نے ساتھ ہی چینل پر یہ خبرنشر کرنے پر ہرجانے کی بھی بات کی۔ مریم نواز نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ اگر یہ خبر لندن ڈیسک سے ائیر ہوئی ہے تو وہ وہاں کی عدالت سے بھی رجوع کریں گی۔
جنید صفدر کا نام کہاں سے ظاہر ہوا؟
دراصل یہ سارا معاملہ دو مختلف ذرائع سے نجی ٹی وی چینل نے ائیر کیا۔ سب سے پہلے سوشل میڈیا پر پی ٹی وی کی بریکنگ کی اسکرین شارٹ گردش میں آئی۔ جس میں لکھا تھا کہ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نام 5کمپنیز رجسٹرڈ۔ اب اسی کو بنیاد بنا کر معاون خصوصی شہباز گل نے ٹوئٹ کیا کہ کیا ایساہوسکتا ہے کسی چوری وغیرہ کی تحقیق ہو اور مریم باجی پیچھے رہ جائیں۔کبھی بھی نہیں۔
کیا ایسے ہو سکتا ہے کسی چوری وغیرہ کی تحقیق ہو اور مریم باجی پیچھے رہ جائیں ؟ کبھی بھی نہیں ! pic.twitter.com/DCqRp866Db
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) October 3, 2021
پھر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی ٹوئٹ کیا کہ علی ڈار جو نواز شریف کے داماد ہیں، اُن کے نام آف شور کمپنی کے بعد اب نئی اطلاعات یہ ہیں کہ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نام پر بھی 5آف شور کمپنیز ہیں، اس خاندان کو کتنا پیسہ چاہیے؟
علی ڈار جو نواز شریف کے داماد ہیں کے نام آف شور کمپنی کے بعد اب نئ اطلاعات یہ ہیں کہ مریم نوز کے بیٹے جنید صفدر کے نام پر بھی پانچ آف شور کمپنیاں ہیں ، اس خاندان کو کتنا پیسہ چاہئے؟
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 3, 2021
پی ٹی وی کے اس اسکرین شارٹ اور حکومتی عہدیداروں کے بیان کو سوشل میڈیا پر دیکھتے ہوئے ’ اے آر وائے‘ نے بھی بریکنگ چلا دی کہ جنید صفدر کی بھی 5آف شور کمپنیز سامنے آئی ہیں۔ پی ٹی وی کا یہ اسکرین شارٹ اس قدر گردش میں آیا کہ ادارے سے وابستہ عون ساہی کو اس کی وضاحت کرنی پڑی،جنہوں نے ٹوئٹ کیا کہ یہ خبر پی ٹی وی نے نشر نہیں کی بلکہ کسی نے فوٹو شاپ کے ذریعے اسے بنا کر وائرل کیا ہے۔ جس نے بھی یہ عمل کرکے پی ٹی وی کو بدنام کرنے کی کوشش کی ، ادارہ اُس کے خلاف قانونی کارروائی کا حق رکھتا ہے۔
What a pity; even you fall for the same. It’s a fake news. PTV hasn’t run it and reserves all the right to take legal action against all those who have used this photoshopped image to discredit PTV @fawadchaudhry @PTVNewsOfficial @geonews_urdu https://t.co/cLjzcYjkxc
— Aoun Sahi (@AounSahi) October 3, 2021
پی ٹی وی کی وضاحت کے بعد ’اے آر وائے‘ کو بھی اپنی غلطی کا احساس ہوا، جس نے پھر یہ خبر نشر کی کہ جنید صفدر کا نام ’پینڈورا پیپرز‘ میں آنے کی خبر درست نہیں۔ جس کے جواب میں مریم نواز کا ٹوئٹ آیا کہ اب بہت ہوگیا، جو بھی اس ’فیک نیوز‘ کو نشر یا پھیلا رہا ہے، اُس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ اس طرح کی من گھڑت بدنیتی پر خبر چلانے والوں کو معافی مانگنی ہوگی۔اُنہیں پاکستان اور برطانیہ میں سخت قانونی کارروائی کے لیے تیار رہنا ہوگا۔
This is not enough. ARY needs to tender an unambiguous apology for running a totally malicious & fabricated news dragging my son or be ready for a strict legal action here and in the UK. pic.twitter.com/X7HAtKFVR1
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 3, 2021
آئی سی آئی جے کے نام سے جعلی ٹوئٹ
پی ٹی وی ہی نہیں کسی نے آئی سی آئی جے کے فیک اکاؤنٹ سے یہ ٹوئٹ کیا گیا کہ جنید صفدر کی بھی 5آف شور کمپنیز سامنے آئی ہیں۔ جس پر صحافی عمر چیمہ نے ری ٹوئٹ کرکے بتایا کہ جنید صفدر کی آف شور کمپنیز کی خبر دینے والا ٹوئٹ دراصل فیک اکاؤنٹ سے کیا گیا، یعنی اس میں کوئی سچائی نہیں۔ چند ہی لمحوں بعد متعلقہ ٹوئٹ ڈیلیٹ بھی کردیا گیا۔
حکومتی عہدیدار بھی ’فیک نیوز‘ کے چنگل میں پھنس گئے
ایک جانب وفاقی وزرا کہتے ہیں کہ وہ ’ فیک نیوز‘ کی روک تھام کے لیے ’پی ایم ڈی اے‘ لا رہے ہیں، جس کے دفاع میں تقریریں کی جاتی ہیں اور دلائل دیے جاتے ہیں لیکن دلچسپ امر یہ ہے کہ حکومتی شخصیات اور مختلف رہنماؤں نے ٹوئٹ کرنے سے پہلے یہ چھان بین یا تحقیق بھی نہیں کی کہ جس پی ٹی وی کے اسکرین شارٹ کو وہ ری ٹوئٹ کررہے ہیں کہ وہ اصلی بھی کہ نہیں؟ بس آناً فاناً اسے ری ٹوئٹ کردیا، جس کے نتیجے میں یہ ’فیک نیوز‘ اور زیادہ وائرل ہوگئی۔
کیا واقعی جنید صفدر کا نام ’پینڈورا پیپرز‘ میں ہے؟
عمر چیمہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے دو ٹوک لفظوں میں کہا کہ انہوں نے بڑی چھان بین کی ہے اور اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ جنید صفدر کا نام ’پینڈورا پیپرز‘ میں کہیں بھی نہیں ہے۔ فخر درانی جو عمر چیمہ کے ساتھ ’پینڈورا پیپرز‘ میں تحقیقات کرتے رہے ہیں، اُن کا کہنا تھا کہ انہوں نے شریف خاندان کے ایک ایک فرد کے نام پر تحقیق کی کہ کہیں اُن کی تو کوئی آف شور کمپنی نہیں لیکن اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار کے علاوہ کسی اور کا نام سامنے نہیں آیا۔
سرکاری چینل اور اے آر وائی کو جھوٹی خبر چلاتے ہوئے شرم آنی چاہیے ۔۔۔
جنید صفدر کا پنڈورا پیپرز میں نام شامل نہیں pic.twitter.com/fERrLKoFVX— Zeeshan Malik (@ZeshanMalick) October 3, 2021
Discussion about this post