کورین ویب سیریز ’اسکویڈ گیم‘ 17ستمبر سے نیٹ فیلکس کے پلیٹ فارم سے نشر ہونا شروع ہوئی توچند اقساط کے بعد ہی اس کے دیکھنے والوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔ اس کا اندازہ یوں لگایا جاسکتا ہے کہ 83ممالک میں اسے دیکھا جارہا ہے اور یہ نیٹ فیلکس کی اب تک سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ورلڈ وائیڈ سیریز بن گئی ہے۔ نیٹ فیلکس کے شریک سی او ٹیڈ سرینڈوس کا ماننا ہے کہ ’اسکویڈ گیم‘ کسی بھی زبان میں نشر ہونے والی نیٹ فیلکس کی اب تک کی کامیاب ترین سیریز کا درجہ پارہی ہے۔ 9اقساط پر مبنی ’اسکویڈ گیم‘ میں ایکشن، سائنس فکشن کے کمالات، ماردھاڑ اور ایڈونچر کا ایسا خزانہ چھپا ہے کہ ہر ملک میں اس کی پسندیدگی کا گراف بلندی کی جانب سفر کررہا ہے۔ سیریز کے ہدایتکار ڈونگ ہیوک ہوانگ سے جب اس کی کامیابی کا راز دریافت کیا جائے تو وہ انتہائی پرسکون لہجے میں اس کی سادگی کو قرار دیتے ہیں۔
کہانی کیا ہے؟
ویب سیریز میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 400سے زائد افراد کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جاتا ہے، جو بچپن میں کھیلے جانے والے خوف ناک ویڈیو گیم کو حقیقت میں کھیلتے ہیں۔ جس کے دوران ناکام ہونے والے شخص کے مقدر میں موت لکھی ہے۔ جس کے بعد ہر موڑ پر زندگی اور موت کاآمنا سامنا ہے۔ جو ان سارے کھیلوں میں سرخرو ہوگا، اسے ملیں گے 45.6 بلین ڈالر ز۔ جس کے حصول کے لیے کئی مواقع پر یہ افراد ایک دوسرے کے خون کے پیاسے بن جاتے ہیں۔
پراسرار اور نقاب پوش افراد ہیں، جو اِن سب پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں جبکہ قد آور گڑیا بھی ہے جو اِن کی ایک ایک حرکت کا جائزہ لے رہی ہے اور ذرا سی غفلت پر ہمیشہ کے لیے موت کی آغوش میں پہنچا دیا جاتا ہے۔
سیریز کی عوامی مقبولیت
سیریز میں جو امیدواروں کو مختلف ٹوکن دیے جارہے ہیں، وہ عوام میں خاصی شہرت پا گئے ہیں۔جنوبی کوریا میں تو ان ٹوکن پر پائے جانے والے نشانات کی سوئٹس بنا کر فروخت کی جارہی ہیں۔ یہ نشانات، چھتری، اسکوائر، ٹرائی اینگل اور اسٹارز کے ہیں۔ اسی طرح اسکواڈ گیم کی ڈول نے بھی مقبولیت کے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔
If you’re from the Philippines right now, NF has #SquidGame doll display in Robinsons Galleria (?) right now pic.twitter.com/CEYF6NGFJs
— TTEOKBOKKIsubs (@TTEOKBOKKIsubs) September 20, 2021
اس کا اندازہ یوں لگایا جاسکتا ہے کہ فلپائن کے شاپنگ سینٹر میں اسی ڈول سے مشابہت رکھتی ڈول نصب کردی گئی ہے، جو خریداروں کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔ جبکہ ڈول کے مختلف انداز کی میمز بن رہی ہیں۔
کیا اب ’اسکویڈ گیم‘ کا اگلا سیزن بھی آئے گا؟
ہدایتکار ڈونگ ہیوک ہوانگ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ’اسکویڈ گیم‘ کے اس سیزن کی تیاری 2008سے کی تھی۔خواہش تو ہے کہ اب اگلا سیزن بھی پیش کیا جائے لیکن ایک خدشہ یہ ہے کہ کہیں یہ عوام میں پذیرائی نہ حاصل کرسکا تو کیا ہوگا۔ بہرحال پروڈکشن ہاؤس سوچ سمجھ کر ہی فیصلہ کرے گا کہ اب کیا کرنا ہے۔
Discussion about this post