دنیا بھر میں آج ٹیچر کا دن منایا جارہا ہے اور اسی مناسبت سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر بھی ’ہیپی ٹیچر ڈے‘ کا ہیش ٹیگ گردش میں ہے۔ جس میں ہر کوئی اپنے اپنے استاد کو خوبصورت اور تعریفی کلمات کے ساتھ خراج تحسین پیش کررہا ہے۔
صارف ڈاکٹر عدنان علی لکھتے ہیں کہ استاد بادشاہ تو نہیں ہوتا لیکن اپنے طلبا کو بادشاہ بنادیتا ہے۔
#HappyTeachersDay2021 pic.twitter.com/K7ieSizcAX
— DR ADNAN ALI (@DrMalko) October 5, 2021
جام عامر کے مطابق استاد کسی موم بتی کی طرح ہوتا ہے، جو خود جلتا ہے لیکن ارد گرد روشنی پھیلا دیتا ہے۔
"A good teacher is like a candle, It consumes itself to light the way for others”#HappyTeachersDay2021 pic.twitter.com/j9gWkYX5EV
— Jam Amir (@JamAmir71252397) October 5, 2021
عدیل الطاف کے مطابق اُن کے استاد کہا کرتے تھے کہ ہم نے فقط یہاں سے ڈاکٹر بڑے عہدوں پر فائز ہونے والے لوگ نہیں پیدا کرنے بلکہ ہم نے معاشرے کو اچھا انسان دینا ہے۔
ہمارے استاد محترم کہا کرتے تھے
” ہم نے فقط یہاں سے انجنیئر،ڈاکٹر،بڑے عہدوں پر فائز ہونے والے لوگ نہیں پیدا کرنے بلکہ ہم نے معاشرے کو اچھا انسان دینا ہے”#HappyTeachersDay2021
— Adees ALTAF (@AdeesAltaf) October 5, 2021
صارف شہباز علی آرزو نے خوبصورت تصویر شیئر کی ہے، جس میں طالب علم کچھ ایسے کھڑے ہوئے ہیں کہ جن کے ذریعے ’سلام استاد‘ کی عبارت تحریر ہوئی ہے۔
They inspire you, they entertain you, and you end up learning a ton even when you don’t know it.#HappyTeachersDay2021#TeachersDay pic.twitter.com/EJaYu47PpE
— Shahbaz Ali Arzoo (@ShahbazZuuu) October 5, 2021
ملک مصتنصر حسین نے اپنے تمام اساتذہ کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
#HappyTeachersDay2021 pic.twitter.com/DLNhF74vii
— Malik Mustansar Hussain (@MustansarIn) October 5, 2021
مریم مجید لکھتی ہیں کہ جن کے کردار سے آتی ہو صداقت کی مہک، ان کی تدریس سے پتھر بھی پگھل سکتے ہیں۔
جن کے کردار سے آتی ہو صداقت کی مہک
ان کی تدریس سے پتھر بھی پگھل سکتے ہیں۔ 🥀#HappyTeachersDay2021— Maryam Majeed (@MaryamM59198470) October 5, 2021
اسی طرح عبدل رحمان نے اپنے اُن تمام اساتذہ کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے تعلیم کی ہر سیڑھی پر اُن کی رہنمائی کی۔
I am very thankful to my teachers my success is because of them They make me a valuable person of this society Teacher play the most important role in the success of any country again I would thank my teachers for putting a wonderful effort in teaching us
.#HappyTeachersDay2021 pic.twitter.com/fba7a8gapX— Abdul Rehman 🇵🇰 (@AREHMAN465) October 5, 2021
دنیا بھر میں 1994سے ’ٹیچر ڈے‘ منانے کی روایت چلی آرہی ہے۔جس کا اہتمام یونیسف نے کیا تھا۔ مقصد صرف یہ تھا کہ اپنی ان تھک محنت اور لگن کے ذریعے معاشرے کے لیے باشعور، قابل اور باصلاحیت مستقبل کے معمار تیار کرنے والے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا جائے۔
Discussion about this post