متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمدبن راشد ال مکتوم کا کہنا ہے کہ ریاست کے 50برسوں کے منصوبوں میں سے ایک خلائی مشن بھی شامل ہے۔ جس کے تحت سیارہ زہرہ اور نظام شمسی تک سفر کیا جائے گا۔ جس کے تحت 7دیگر کشوردرگروں کو دریافت کرنے کا مشن ہوگا۔
وزیراعظم شیخ محمدبن راشد ال مکتوم کے مطابق خلائی سائنس دانوں کے پاس کئی منصوبے ہیں۔ فلکیات کے ماہرین ہیں۔ اسی لیے فیصلہ کیا ہے کہ اگر ہم آج اس پر عمل نہیں کریں گے تو کب کریں گے؟ ان کے مطابق مشن اپنے 3.6 بلین کلومیٹر کے سفر کے اختتام پر کسی کشودرگرہ پر اترنے والا پہلا عرب ملک ہو گا۔
مسيرتنا في مجال الفضاء ما تزال في بدايتها .. ورحلاتنا مستمرة ..ولدينا مشاريع علماء فضاء .. ورواد فضاء .. ومركبات فضاء .. ثلث نجوم السماء كانت تحمل أسماء عربية .. لأن العرب كانوا رواد علم الفلك .. مهمتنا استئناف حضارتنا العربية.. وإذا لم نتحرك اليوم فمتى؟ pic.twitter.com/RSGcXhPZQy
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) October 5, 2021
ان کا کہنا تھا کہ سیارہ زہرہ اور کشودرگرہ کی پٹی کو دریافت کرنے کے لیے ایک نئے منصوبے کا آغاز ملک کے بڑھتے ہوئے خلائی پروگرام کے لیے نیا ہدف مقرر کرے گا۔ متحدہ عرب امارات خلائی ، سائنسی تحقیق اور نظام شمسی کے بارے میں جاننے میں بامعنی شراکت کرنے کے لیے پرعزم ہے۔مریخ پر متحدہ عرب امارات کا پہلا مشن ’امید‘ رواں سال فروری میں سرخ سیارے کے مدار میں کامیابی کے ساتھ داخل ہوچکا ہے۔
أطلقت دولة الإمارات اليوم ضمن مشاريع الخمسين مهمة جديدة في مجال الفضاء .. مهمة لاستكشاف كوكب الزهرة و7 كويكبات أخرى في المجموعة الشمسية … وتنفيذ أول هبوط عربي على كويكب في ختام الرحلة التي ستقطع 3.6 مليار كم (7 أضعاف رحلة مسبار الأمل لكوكب المريخ) pic.twitter.com/mUnB1fmyUu
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) October 5, 2021
Discussion about this post