مایہ ناز اداکارہ اور محبت بھری شاعری سے لوگوں کے دلوں میں گھر کرنے والی یسریٰ رضوی نے ایک بار پھر معاشرے کے اہم مسئلے کو اجاگر کیا ہے، ان کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر گردش ہوئی ہیں جس میں وہ زنجیروں میں جکڑی دلہن کے طور پر نظر آرہی ہیں، اس فوٹو شوٹ کا مقصد بظاہر معاشرے میں زبردستی کی شادی میں روک تھام اور طلاق سے متعلق بد گمانیوں سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے۔ ورسٹائل اداکارہ نے اپنی تصویر کے ذریعہ معاشرے کی بنائی گئی فرسودہ روایات اور رویہ کو باخوبی اظہار کیا ہے، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے دلہن کا لال جوڑا پہنا ہوا ہے لیکن وہ زنجیروں میں جکڑی ہوئی ہیں اور تشدد کا شکار ہیں۔
View this post on Instagram
یسریٰ رضوی نے اپنی تصویر میں عورت کے اس مقام کا ذکر کیا جہاں اسے اپنی زندگی کے اہم ترین موڑ کا فیصلہ کرنا ہوتا ہے، اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ شادی کرنا یا نہ کرنا کسی بھی انسان کی زندگی کا ایک اہم اور ذاتی فیصلہ ہے۔ کسی سے کیسے اور کیوں؟ یہ ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور اگر یہ فیصلہ کرنے میں کوئی غلطی ہوجائے اور اپنی مرضی سے کی گئی شادی ایک ناخوشگوار تجربہ بن جائے تو اسے ختم کردینا بھی ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ یسریٰ رضوی نے اپنی پوسٹ میں طلاق یافتہ خواتین سے متعلق تلخ حقیقت کی بھی وضاحت کی کہ زبردستی کی شادیاں یا طلاق کے بعد ملنے والے طعنے کسی طور بھی روایات کا حصہ نہیں ہوسکتی بلکہ یہ انسانی حقوق پر حملہ ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے اپنی ایک اور پوسٹ میں لوگوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ان خواتین ، لڑکیوں اور بیٹیوں کیلئے آواز بلند کرنا سیکھیں جو ریسٹورینٹس وغیرہ میں اپنی شوہروں کے تشدد کا نشانہ بنتی ہیں، ان لوگوں کو روکیں جو "یہ ہمارا آپس کا معاملہ ہے” کہتے ہیں یہ کسی کو قبرستان پہنچنے سے قبل بہترین عمل ہے۔یسریٰ رضوی نے اپنی آخری پوسٹ میں لکھا کہ شادی ایک سوشل کانٹریکٹ ہےجس میں حقوق دونوں فریقین کے ہوتے ہیں، اسے عمر قید یا سزائے موت سمجھ لینا خود اپنے ساتھ زیادتی ہے۔
تصاویر پر ہنگامہ کیوں؟
یسریٰ رضوی نے اپنی ان تصاویر کے ذریعے معاشرے کی تلخ حقیقت کو خوبصورتی سے بیان کیا ہے جس پر ایک جانب اداکارہ کی ان کاوشوں کو سراہا جارہا ہے ٹوئٹر پر چائلڈ میرج اور طلاق سے متعلق ہیش ٹیگ چلائے گئے تھے تو دوسری جانب کچھ صارفین کو اداکارہ کا یہ فوٹو شوٹ سخت ناپسند آیا اور اسے لڑکیوں کو شادی سے دور رکھنی کی مہم قرار دیا۔
لوفی رائٹنگ نامی ایک صارف نے اداکارہ یسریٰ رضوی کی پوسٹ کی گئی تصاویر اور پیغام پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ نے جو بات لکھی ہے آپ اسے اسلام سے ثابت کر دیں میں آپ کو چیلنج کرتا ہے۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ تصاویر ایک مسئلے کے صرف ایک پہلو کی نمائندگی کرتی ہیں، جس سے مرد کو ظالم ثابت کیا جا رہا ہے۔
Discussion about this post