انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے ترجمان کے مطابق یونیورسٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید اکبر زیدی نے طالب علم محمد جبرائیل کی نظرثانی کی درخواست پر سماعت کی۔ جس کے بعد فائنل ائیر کے طالب علم کو بحال کردیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے آئی بی اے تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول طالب علموں سمیت ذمے دار، صحت مند اور تعمیری کاز پر یقین رکھتا ہے۔جس کا مقصد یونیورسٹی کو نئی بلندیوں کی جانب لے جانا ہے۔ طالب علم محمد جبرائیل نے یونیورسٹی کی انظابطی کمیٹی کے سامنے اپنی بے دخلی کے خلاف نظر ثانی کی درخواست کی تھی، جسے منظور کرلیا گیا ہے۔
طالب علم نے کیا کیا تھا؟
اگست میں یونیورسٹی طالب علم محمد جبرائیل نے فنانس ڈپارٹمنٹ میں ایک افسر کے ہاتھوں خاتون ملازم کو ہراساں کرنے کے واقعے کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔ محمد جبرائیل نے اس واقعے کی اطلاع یونیورسٹی کی ہراسمینٹ کمیٹی کو بھی ای میل کرکے دی۔ جہاں سے جواب نہ ملنے پر دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر متعلقہ افسر کے خلاف یونیورسٹی احاطے میں مظاہرے بھی کیے۔ جس پر یونیورسٹی انتظامیہ نے ستمبر کے آخری ہفتے میں نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور یونیورسٹی کوبدنام کرنے کا الزام لگا کر طالب علم محمد جبرائیل کو یونیورسٹی سے بے دخل کرنے کا فیصلہ کیا۔
جس پر سوشل میڈیامیں یونیورسٹی کے اس فیصلے پر شدید احتجاج کیا گیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے اس بات کی یقین دہانی کرائی تھی کہ متعلقہ افسرکے خلاف کارروائی ہوگی جبکہ ہراساں ہونے والی خاتون کی شکایت پر سماعت بھی کی جارہی ہے۔
طالب علم محمد جبرائیل کی بحالی پر سوشل میڈیا میں ردعمل
ساتھی طالب علموں نے اسے جبرائیل کی بہت بڑی فتح قرار دیا ہے۔ سماجی کارکن اوروکیل جبران ناصر نے آئی بی اے کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
Congratulations to all Students! Jibrael’s admission on appeal to @EDIBAKarachi has been restored unconditionally. Furthermore, ED has also committed reforms to make #IBA safer, give students representation in admin affairs & expeditious & transparent inquiry into Harassment case pic.twitter.com/mG4rEMDXxj
— M. Jibran Nasir 🇵🇸 (@MJibranNasir) October 5, 2021
دیگر طالب علموں کا کہنا ہے کہ جبرائیل حق پر تھے، اسی لیے یونیورسٹی نے ان کی بے دخلی کے فیصلے کو واپس لے لیا۔ یہ یونیورسٹی کا بہترین فیصلہ ہے تاکہ جبرائیل اپنے تعلیمی سلسلے کو جاری رکھ سکیں۔
Wise decision made by #IBA today.. Mohammad Gibrail’s admission has been restored. Now that’s the power of social media 👏👏 #SayNoToHarrasment #workHarrasment #Karachi #IBAKarachi #FreedomOfSpeech
— Aisha (@AishaBano85) October 5, 2021
سوشل میڈیا پر طالب علم کو مبارک باد دینے والوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی بارے میں مزید جاننے کے لیے کلک کریں:
کراچی کی یونیورسٹی میں ہراسیگی کے خلاف آواز اٹھانے پر طالب علم کی بے دخلی
Discussion about this post