باکسنگ رنگ میں مخالف باکسر کو ناک آؤٹ کرنے والے لیجنڈری باکسر محمد علی بعض دفعہ دستانے اتار کر مصوری میں اپنا کمال دکھاتے تھے اور اب انہی شاہکاروں کی نمائش نیویارک میں کی گئی تو پرستاروں کی دلچسپی عروج پر رہی۔ محمد علی کلے کے تخلیق کیے ہوئے ان فن پاروں کی نیلامی لگ بھگ دس لاکھ ڈالرز میں ہوئی۔ جو اپنی نوعیت کا نیا ریکارڈ ہے۔ لیجنڈری باکسر کے یہ 26 شاہکار تھے، جو ہاتھوں ہاتھ نیلام ہوئے۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد علی کلے نے یہ مصوری 1978میں کی تھی۔ جس میں مختلف تجدیدی آرٹ نمایاں ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے جو تخمینہ لگایا تھا، اُس کے برعکس یہ فن پارے 3گناہ زیادہ قیمت میں نیلام ہوئے۔ محمد علی فارغ اوقات میں مصوری کرتے تھے لیکن پھر جب اُن کے ہاتھ میں ریشہ آگیا تو انہوں نے اس شوق کو ترک کردیا۔ مصوری کے ان نمونوں میں کارٹون کردار بھی ہیں جبکہ محمد علی نے باکسنگ رنگ کی بھی عکاسی کی ہے ۔
باکسنگ رنگ میں اپنے جوہر دکھانے والے سابق عالمی ہیوی ویٹ چیمپئن نے پہلی بار ٹائٹل جیتنے کے بعد 1964 میں سلام قبول کیا تھا۔ باکسنگ لیجنڈ پارکنسن کی بیماری کے ساتھ طویل جدوجہد کے بعد 2016 میں 74 سال کی عمر میں وفات پاگئے تھے۔
Discussion about this post