دنیا بھر میں پرستاروں کی بڑی تعداد رکھنے والی ویب سیریز گیم آف تھرونز’ کی پری سیکوئل سیریز ہاؤس آف ڈریگن کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے، ’ہاؤس آف دی ڈریگن‘ نامی اس پری سیکوئل کے متعلق کہا جارہا ہے کہ اس میں پہلے سے زیادہ ایکشن، ایڈونچر، ماردھاڑ اور فینٹسی سے بھرے مناظر ہیں، جو فلم بینوں کو نشستوں سے چپکائے رکھیں گے۔ ٹیزر سے اندازہ ہورہا ہے کہ اسے اگلے سال ایچ بی او سے نشر کیا جائے گا۔ یہ ’گیم آف تھرونز‘ کی پری سیکوئل سیریز ہے۔ جی او ٹی سیریز کے ہر سیزن نے دنیا بھر میں تہلکہ مچایا تھا۔ جبھی ہر کوئی اس تخلیق کا بے چینی سے انتظار کررہا ہے۔ شہرہ آفاق ویب سیریز جارج آر آر مارٹن کے ناول ’آ سونگ آف آئس اینڈ فائر‘ پر بنائی گئی ہے۔
جس کا پہلا سیزن اپریل 2011میں نشر ہوا تو ابتدا سے ہی اسے پسند کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا گیا۔ عالم یہ ہوگیا کہ ہر کوئی یہ جاننے کے بے تاب رہتا کہ اب پری سیکوئل سیریز میں کیا ہوگا۔
گیم آف تھرونز کا آخری اور 8واں سیزن 2019میں پیش کیا گیا، یوں اب 3سال کے بعد ہاؤس آف ڈریگن کو پرستاروں کے لیے نشر کیا جانے والا ہے۔ ٹیزر کی مقبولیت کا اندازہ یوں لگایا جاسکتا ہے کہ ریلیز کے چند گھنٹوں میں اسے 50لاکھ سے زیادہ صارفین یو ٹیوب پر دیکھ چکے ہیں۔جی او ٹی سیریز وہ سیریز ہے جو دنیا بھر میں ہونے والے مختلف ایوارڈز تقریبات میں سب سے زیادہ اعزازات حاصل کرجاتی ہے۔ اس کے مختلف کرداروں کے ملبوسات اور ان کے زیر استعمال اشیا عوام میں غیر معمولی مقبولیت پاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کامک کریکٹرز کا جہاں کہیں بھی میلہ سجتا ہے تو ’گیم آف تھرونز‘ کے کرداروں کا گیٹ اپ کے ساتھ مختلف من چلے ان میں شرکت کرتے ہیں۔
Discussion about this post