آئی ایس پی آر کے اشتراک سے بہت جلد نشر ہونے والے ڈراما سیریل ‘صنف آہن’ میں پاکستانی ستاروں کے درمیان سری لنکن اداکارہ یحالی تشیا بھی جلوہ گر ہونے جارہی ہیں ۔ ڈرامے میں یحالی تشیا کا اضافہ مداحوں کے لیے کسی سرپرائز سے کم نہیں، سری لنکن اداکارہ بھی اپنی نٹ کھٹ اداؤں اور چلبلے انداز سے پاکستانی عوام کا دل جیتنے کے لیے بے تاب ہیں۔ پروڈیوسر ثنا شاہنواز اور ثمینہ ہمایوں سعید نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ یحالی تشیا اس منصوبے کا حصہ ہیں ۔ جس کی وجہ سے پرستاروں کی ڈرامہ سے توقعات کو مزید بڑھادیا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ کی انسٹاگرام کی پوسٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ پاکستانی ستاروں کے ساتھ جلد ہی گھل مل گئی ہیں اور انہیں پاکستان سے بھی محبت ہوگئی ہے۔
View this post on Instagram
سری لنکن اداکارہ یحالی تشیا کون ہیں؟
یحالی تشیا کالیداسا 18 سالہ سری لنکن اداکارہ اور ماڈل ہیں، یحالی نے اپنے فنی کیرئیر کی شروعات ٹی وی کمرشل سے کی جس کے بعد انہیں کئی نامور برانڈز کی جانب سے ماڈلنگ کی آفر آئی اور پھر انہوں نے پیچھے موڑ کر دیکھا نہیں ۔ یحالی تشیا جلد ہی ایک ماڈل سے اداکارہ بھی بن گئیں اور اپنے ایک مقبول ترین ڈرامے کے کردار منو سے مشہور ہوگئیں۔
صنف آہن کی کہانی
ڈرامہ ’صنف آہن‘ یعنی فولادی خواتین کی کہانی فوج کی 5 خواتین افسران کے گرد گھومتی ہے جو مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خاندانوں سے تعلق رکھتی ہیں مگر فوج کا حصہ بننے کے بعد ان کی منزل ایک ہوجاتی ہے۔ ڈرامے کی کہانی مقبول ترین ناول نگار عمیرہ احمد نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایات ندیم بیگ دیں گے۔ ڈرامے کو ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ نے پروڈیوز کیا ہے جب کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ‘آئی ایس پی آر’ نے بھی معاونت کی ہے۔
اس کی مرکزی کاسٹ میں سائرہ یوسف، سجل علی، کبریٰ خان، یمنٰی زیدی اور رمشا خان شامل ہیں جبکہ بعدازاں عثمان مختار اور میرب علی کو بھی ڈرامے کا حصہ بنایا گیا تھا۔
Discussion about this post