سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خاصی وائرل ہورہی ہے، جس میں ائیرانڈین کا طیارہ ہائی وے پر پیدل چلنے والے پل کے نیچے پھنسا ہوا ہے، پہلے پہل تو سب کا یہی خیال تھا کہ طیارہ لینڈنگ کے وقت ہوسکتا ہے کہ ٹریفک لائٹس سے دھو کہ کھا کر مرکزی شاہراہ کو ہی رن وے سمجھا ہو اور اتر گیا ہو۔جبھی صارفین نے دل کھول کر ا س ویڈیو پر ائیر انڈین کا مذاق اڑایا۔
THATS TALENT D !! ANYONE GIMME A LIFT TO THE AIRPORT ? ONLY IN DEHLI –
— GIOSUÈ BAILLARGEO (@GIOSUBAILLARGE1) October 3, 2021
کسی نے لکھا کہ اس کی زندگی بھی طیارے کی طرح الجھ کر رہ گئی ہے۔
My life stuck like this 😭
— Waqas Mahmood (@awmahmood10) October 3, 2021
ایک صارف نے مذاقاً لکھا کہ گڑھ گاؤں سے دہلی کا کرایہ 100روپے۔
Delhi to Gurgaon @100 rupees per passanger ☺️😊 https://t.co/EQ5mSdbLQe
— Istekhar Ali (@IstekharAli29) October 3, 2021
چٹ پٹے کمنٹس ایک کے بعد ایک پوسٹ ہوتے رہے۔
What’s funny is the guy who bought the plane is transporting it by truck and am sure if he buys trucks will transport them by air.
— Ashesh Shah ࿗ (@shahashesh2001) October 3, 2021
اصل میں ہوا کیا تھا؟
ائیر انڈیا نے سوشل میڈیا پر طنز کا نشانہ بننے کے جواب میں باقاعدہ ٹوئٹ کرکے بتایا کہ یہ طیارہ راستہ بھٹک کر شاہراہ پر نہیں آیا بلکہ یہ ایک ناکارہ طیارہ تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے کو ایک تاجر نے خریدا تھا، جس کا ارادہ ہے کہ وہ اس خستہ حال طیارے کو ریسٹورنٹ میں تبدیل کرے گا۔ جہاں بیٹھ کر مہمان جب کھانا کھائیں تو اُنہیں ایسا محسوس ہو کہ وہ طیارے میں سوار ہیں۔ اب اسی طیارے کو دہلی کے ہوائی اڈے سے کھینچ کر لایا جارہا تھا کہ گڑھ گاؤں کے قریب ہائی وے کراس کرتے ہوئے یہ پیدل چلنے والے پل کے نیچے سے جب گزرا تو اپنی اونچائی کے سبب پل میں پھنس کر رہ گیا۔بڑا زور لگایا گیا کہ طیارہ کسی طرح سے پل سے گزر جائے لیکن ٹس سے مس نہیں ہوا۔ جس پر اضافی مشینری منگوائی گئی اور پھر کسی طرح اسے پل کے نیچے سے نکالا گیا۔
Discussion about this post