امریکا میں کچھ منفرد اور اچھوتا ہیرا دریافت کیا ہے، جو درجہ حرارت کے مطابق رنگ بدلتا ہے۔ امریکی جیمو لوجیکل انسٹی ٹیوٹ نے اسے ’یخ بستہ ہیرا‘ قرار دیا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ جب موسم سرد ہوتا ہے اور درجہ حرارت منفی 196ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچتا ہے تو اس کی رنگت سرمئی سے پیلی ہونے لگتی ہے۔ اب یہ نایاب ہیرا کتنی مالیت کا ہوگا، اس کا تخمینہ نہیں لگایا گیا۔ کہا جارہا ہے کہ توقع سے زیادہ یہ مہنگا ہوگا۔ امریکی جیمو لوجیکل انسٹی ٹیوٹ کا خیال ہے کہ رنگت بدلنے کی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے یہ ہیرا، کاربن ایٹموں سے بنا ہو، جو ٹھوس، ٹیٹرا ہیڈرل سطحوں یا سہ رخی اہراموں میں ترتیب دیے گئے۔ پیلے پتھروں کے معاملے میں، یہ ان کے کاربن کرسٹل ڈھانچے میں نائٹروجن کے شامل ہونے کی وجہ سے ہے۔
ماہرین کے مطابق ہیرے کے کاربن کرسٹل ڈھانچے میں نائٹروجن کی شمولیت روشنی کو تبدیل کرتی ہے، اور نظر آنے والے ا سپیکٹرم کے نیلے حصے کو جذب کیا جاتا ہے۔ جب رنگ بدلنے والی نئی قسم کے پتھر کو ٹھنڈا کیا جاتا ہے تو، برقی چارج ان سے قریب یا دور منتقل ہوتا ہے۔ امریکی جیمو لوجیکل انسٹی ٹیوٹ کا دعویٰ ہے کہ اس نے اس ہیرے کی 5اقسام دریافت کی ہیں، کچھ سرمئی سے پیلے اورکچھ سرمئی سے نیلے رنگ کی ہیں۔ بہت جلد اس انوکھے اور منفرد ہیرے کی عوامی نمائش ہونے والی ہے۔
Discussion about this post