ماڈل اور ٹی وی فنکارہ منال خان اور ان کے شوہر احسن محسن اکرم ان دنوں ہنی مون منانے کے لیے مالدیپ کا سیر سپاٹا کررہے ہیں، دونوں سوشل میڈیا پر زندگی کے ان یادگار لمحات کی تصاویر بھی شیئر کرتے جارہے ہیں لیکن ایک تصویر پر وبال کھڑا ہوگیا ہے۔ دور تک پھیلے ہوئے ساحل کے پاس کھڑے احسن اور منال خان رومانی پوز دے رہے ہیں۔ ظاہر ہے اِس پر تو کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا لیکن اصل مسئلہ منال خان کے لباس پر ہے۔ جو ہرے رنگ کے اسکرٹ میں ہیں۔اب سوشل میڈیا پر یہی اعتراض ہورہا ہے کہ آخر کیوں منال خان نے اس قدر ویسٹرن ڈریس پہنا۔ کوئی اسے مشرقی ثقافت کے منافی قرار دے رہا ہے تو کوئی اسے اسلامی تہذیب کے خلاف۔ جبکہ کچھ تو اس بات پر متفق ہیں کہ لباس کا انتخاب کسی بھی شخص کی انفرادی پسند نا پسند پر انحصار کرتا ہے، پھر کسی اور یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اس پر طنز یا اعتراض کرے۔
کچھ شرارتی صارفین نے اسی ایک تصویر کے مختلف انداز کے میمز بنا کر پیش کردیے، جو اس تناؤ والے خیالات میں چہرے پر خوشگوار تاثرات لا رہے ہیں۔ بہرحال اس وقت منال خان کا ہیش ٹیگ گردش میں ہے۔ جس میں مثبت اور منفی پوسٹ کثرت سے کی جارہی ہیں۔
صارفین کے کیا خیالات ہیں؟
ایک صارف نے کارستانی دکھا کر منال خان کی جگہ فردوس عاشق اعوان کی تصویر لگادی ہے۔سید علی عابدی کا خیال ہے کہ عوام کو اپنے جذبات قابو میں رکھنے چاہیے۔ لباس کا انتخاب ہر ایک کا انفرادی معاملہ ہے۔
People loosing control on Minal’s picture
I think dressing is a privat choice of every individual.😱😱
#MinalKhan pic.twitter.com/VR3hglFbCn— سید علی عابدی (@AbidiAly) October 7, 2021
زین کہتے ہیں کہ منال خان پر الزام تراشی بند ہونی چاہیے وہ اپنے شوہر کے ساتھ ہیں۔یہ اُن کی زندگی اور اُن کا لباس ہے، کیوں پھر دوسرے مداخلت کررہے ہیں۔
Stop blaming #minal are you all mad guys..? She is with his husband on trip..why you all behaving like erogent people??
Her Dressing 👗 her trip her life why you all interfear…#MinalKhan— Zain (@Zain12a) October 7, 2021
منال نے فنکارہ کو برقعہ پہنا کر لکھا کہ اب صحیح ہے؟
Ab sahi hai?#MinalKhan pic.twitter.com/4ETwNC3qyn
— M A N A H I L 🇵🇰 (@itsmeManahil) October 7, 2021
ایک نے اس جوڑے کو حجاب اور احسن کے ہاتھوں میں اسلحہ تھما کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ایک صارف نے جوڑے کو مینار پاکستان تک پہنچا دیا جو درحقیقت اقبال پارک میں ہونے والے واقعہ کی عکاسی کرتا ہے
Minar-E-Pakistan!#MinalKhan pic.twitter.com/KNpk3ouUHD
— Roshan Imran (@RoshanSayzz) October 7, 2021
۔ایکسٹرا شام نامی صارف نے منال خان کی جگہ ویب سیریز سکوئیڈ کی گڑیا کھڑی کردی ہے
ہم بھی ہاتھ دھو لیں 😁#MinalKhan pic.twitter.com/eCLNxYpwv0
— Extra Sham (@Ehtee_ShaM) October 7, 2021
۔محمد طحہ لکھتے ہیں کہ پاکستان میں اس قدر مسائل ہیں لیکن انہیں چھوڑ چھاڑ کر سب بس اسی فکر میں ہیں کہ منال خان نے کپڑے کیسے پہنے۔
Current big problems in Pakistan:
Pandora Papers.
Currency inflation.
Petrol price hike etc.Awam: yeh Minal Khan ne aese kapre kyon pehne hain? #MinalKhan
— Muhammad Taha (@mtaha_here) October 7, 2021
صارف زین العابدین نے منال خان کو مکمل لباس کا انداز دے کر دریافت کیا اب خوش ہیں؟
Hun Khush ho?#MinalKhan pic.twitter.com/SpadXGWrLV
— Zain_ul_Abdeen (@Ali_zyn_Abbas) October 7, 2021
عمر فاروق کہتے ہیں کہ پاکستان میں لوگ خود اسلام پر عمل نہیں کرتے اور دوسروں پر تنقید کرتے ہیں۔
Mera Pyara Mulk Pakistan
Jahan Khud Islam Per Amal Nahi Hota
Aur Dusro Pe Tanqeed Kar rahe hote hai
Patanahi Ye Konsa Islam Chal Raha hai
— Umar Farooq (@mepatriotic) October 7, 2021
ایک صارف نے منال کو ہی تصویر سے ہٹا کر لکھ دیا مسئلہ ہی ختم۔
— Andha_Dhund (@aliminister9) October 7, 2021
صارف صدف خان نوید کے مطابق جب منال کے خاندان والوں کو کوئی مسئلہ نہیں تو عوام کیوں اس قدر فکر دکھا رہی ہے۔ آپ اپنے کرتوتوں کے جواب دہ ہو دوسروں کے نہیں۔
اگر اسکی فیملی کو کوئی مسئلہ نہیں تو ہماری عوام کیوں اس کی مامے چاچے بنی ہوئی ہے۔۔
یار آپ اپنے کرتوتوں کے ذمہ دار اور جواب دہ ہو۔۔ دوسروں کے نہیں۔۔
ﷲ جانے اور وہ جانے اور اس کی فیملی جانے وہ جانے۔۔
Get a life peeps
🤷♀️😓
#MinalKhan— Sadaf Khan Nawaid (@sadafnawaid) October 7, 2021
مرتضیٰ خان نے منال کو ایک نئی پہچان دے دی ہے۔
Fixed#MinalKhan pic.twitter.com/2ZCErKxhck
— 💙مرتضیٰ خان (@Mortaza_Khan_32) October 7, 2021
Discussion about this post