پاکستان سپر لیگ کی سب سے مقبول ٹیم پشاورزلمی اب اگلے سیزن میں چینی اور ترک کھلاڑیوں کو بھی ٹیم کا حصہ بنانے جارہی ہے۔ اس بات کا اعلان فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی نے سوشل میڈیاکے ذریعے انگریزی، ترک اور چینی زبان میں کیا۔ جاوید آفریدی کے مطابق پی ایس ایل 7کے ایڈیشن میں اب چین اور ترکی کے 2مہمان کھلاڑی پشاور زلمی کی ٹی شرٹ پہن کر ٹیم میں شامل ہوں گے۔
PSL’nin beklentisi 7. baskısına girerken,Çin ve Türkiye’den 2 konuk oyuncuyu Peşaver Zalmi ile aynı sığınağı paylaşmaya dahil etmeyi ve davet etmeyi duyuruyorum.Kriket dünyasında en iyi şekilde maruz kalmaları için kriketi mümkün olan her seviyede teşvik etmeyi ve desteklemeyi https://t.co/HHud9Zy3i6 pic.twitter.com/XeyWDsDph5
— Javed Afridi (@JAfridi10) October 8, 2021
اس موقع پر انہوں نے چینی کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے ساتھ ایک ویڈیو کو بھی شیئر کیا، جس میں وہ پشاور زلمے کی جہاں ٹی شرٹس دے رہے ہیں،
As the anticipation of PSL goes onto its 7th edition, I’m announcing to include & invite 2 guest players each from China & Turkey to share the same dugout with @PeshawarZalmi. We aim to promote & support cricket at every possible level for their best exposure in cricket world. pic.twitter.com/hTespplGdZ
— Javed Afridi (@JAfridi10) October 8, 2021
وہیں مختلف عہدیداروں اور کھلاڑیوں کو پشاور زلمی کی مخصوص پگڑی بھی پہناتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس سے قبل جاوید آفریدی ترک صدر طیب اردگان کو بھی پشاور زلمی کی ٹی شرٹ بطور تحفہ پیش کرچکے ہیں۔
پشاور زلمی اب تک 6ایڈیشن میں سے ایک بار پی ایس ایل کی فاتح رہی ہے جبکہ وہ سب سے زیادہ مرتبہ 3بار رنز اپ رہنے کا اعزاز بھی اپنے نام کے ساتھ جڑواچکی ہے۔ اب 7ویں ایڈیشن میں ترک اور چینی کھلاڑ ی پشاور زلمی کے لیے کیا کارکردگی دکھاتے ہیں، اس کا سب کو انتظار رہے گا۔
Discussion about this post