محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر کے انتقال پر صدر پاکستان عارف علوی کا کہنا تھا کہ وہ 1982سے ڈاکٹر عبدالقدیر کو جانتے ہیں۔ جن کی خدمات کے ذریعے پاکستان ایٹمی قوت بنا، قوم اِن کا یہ احسان فرامو ش نہیں کرسکتی۔
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
Deeply saddened to learn about the passing of Dr. Abdul Qadeer Khan. Had known him personally since 1982.
He helped us develop nation-saving nuclear deterrence, and a grateful nation will never forget his services in this regard. May Allah bless him.— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) October 10, 2021
وزیراعظم عمران خان کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر نے جوہری اسلحے سے لیس ریاست بنانے میں اہم کردار ادا کیا،جبھی قوم انہیں محبوب رکھتی تھی۔ اُن کی اس خدمات کے پاکستان کو خود سے بہت بڑے جارحیت پسند اور جوہری ہمسائے سے محفوظ بنایا۔عوام پاکستان کے لیے اُن کی حیثیت ایک قومی ہیرو کی سی تھی۔
ڈاکٹرعبدالقدیر خان کے انتقال پر بےحد افسردہ ہوں۔ہمیں ایک جوہری اسلحے سےلیس ریاست بنانےمیں انکے اہم کردار کےباعث قوم انہیں محبوب رکھتی تھی۔ انکی اس خدمات نےہمیں خود سےبہت بڑے ایک جارحیت پسند اور جوہری ہمسائےسےمحفوظ بنایا۔ عوامِ پاکستان کیلئےان کی حیثیت ایک قومی ہیرو کی سی تھی۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 10, 2021
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں سروسز چیفس نے ایٹمی سائنس دان کی وفات پر گہرے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ملکی دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔ اللہ مرحوم کے درجات بلند کرے۔
دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تدفین سرکاری اعزا ز کے ساتھ کی جائے گی۔
وفاقی وزرا اور سیاسی قیادت کی اظہار تعزیت
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بذریعہ ٹوئٹ کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر پوری قوم افسردہ ہے۔ پاکستان کے لیے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات ان گنت ہیں۔۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی رحلت پر پوری قوم افسردہ ہے، پاکستان کیلئے ان کی خدمات ان گنت ہیں۔۔۔ خدا غریق رحمت کرے آمین
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 10, 2021
وفاقی وزیر اسد عمر کے مطابق پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے میں ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے کلیدی کردار ادا کیا۔
پاکستان کو نا قابل تسخیر بنانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کلیدی کردار ادا کیا. اللہ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے.
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 10, 2021
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج پوری قوم غم زدہ ہے، اپنے اُس محسن کے لیے جس نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا۔ پاکستان ان کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کرے گی۔
Today the nation has lost a true benefactor who served the motherland with heart and soul. The passing of Dr Abdul Qadeer Khan is a huge loss for the country. His role in making Pakistan an atomic power remains central. May Allah shower his blessings on his soul!
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 10, 2021
مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے ٹوئٹ کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات کا سن کر بہت افسوس ہوا۔ پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے ان کی خدمات بہت بڑی ہیں۔
ڈاکٹر عبد القدیر خان کی وفات کا سن کر بہت افسوس ہوا۔پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے لیے انکی خدمات بہت بڑی ہیں۔ اللّہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ انہیں اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطاء فرمائے۔ آمین pic.twitter.com/IRR6jppDe7
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 10, 2021
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر انہیں خراج عقید ت پیش کیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ محسن پاکستان نے ملک کو مضبوط اور طاقت ور بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔قوم انہیں ہمیشہ یاد رکھے گی۔
Sad to learn about the death of our national hero and asset who dedicated his life for our country. His contributions made us stand proud and strong. Sir, you will always be remembered as #Mohsin-e-Pakistan and we will forever be indebted to you. Thank you, #DrAbdulQadeerKhan. pic.twitter.com/GuAMwurjk6
— Babar Azam (@babarazam258) October 10, 2021
یاد رہے کہ ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا 85برس کے عمر میں طویل علالت کے باعث اسلام آباد میں انتقال ہوا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے 1960میں کراچی یونیورسٹی سے میٹالرجی میں ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے جرمنی اور ہالینڈ سے بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ 1976میں بیلجیئم کی یونیورسٹی آف لیوؤن میں پڑھنے کے دوران ہی ذوالفقار علی بھٹو کی دعوت پر وطن لوٹ کر انجینئری ریسرچ لیبارٹریز کے پاکستانی ایٹمی پروگرام میں شرکت کی۔
Discussion about this post