کابینہ اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ رات کو وزیراعظم اور آرمی چیف کی طویل نشست ہوئی۔ پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت میں بہت اچھے تعلقات ہیں۔وزیراعظم آفس اور آرمی چیف کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائیں گے، جس سے فوج اور ملک کے وقار میں کمی ہو۔ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی میں اتھارٹی وزیراعظم ہیں۔
ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کرنا وزیراعظم کا اختیار ہے۔ فواد چوہدری کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری میں قانونی طریقہ اپنایا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔ جبکہ افغان تاجروں کو پاکستان بزنس ویزہ کی فہرست میں شامل کرنے کا بھی فیصلہ ہوا ہے۔ اسلام آباد پولیس میں ایک نیا یونٹ قائم کیا جارہا ہے۔
خبر سے متعلق مزید پڑھیں:
Discussion about this post