سائنس فکشن ٹی وی سیریز کے اسٹارٹریک ولیم شٹنر کا خلا کا یہ سفرپوری دنیا کی توجہ کا مرکز بنا ۔ جو انہوں نے بلو اوریجن فلائٹ کے ذریعے طے کیا۔ 90برس کے ہالی وڈ اسٹار اس اعتبار سے دنیا کے معمر ترین خلائی مسافر بننے کا اعزاز حاصل کرگئے۔ ولیم شنٹنر کے ساتھ تین اور مسافر تھے۔
اس مہمان نواز ی کا اہتمام ایمازون کے مالک جیف بیزوز نے کیا تھا۔ جنہوں نے ان چاروں کی زمین پر واپسی کے موقع پر استقبال کیا۔ اس مرحلے پر ولیم شٹنر کچھ زیادہ ہی جذباتی ہوگئے۔ جنہوں نے جیف بیزوز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جو اہتمام کیا وہ اِن کے لیے لاجواب تجربہ تھا۔ یہ سب کچھ غیر معمولی تھا۔ اس سفر نے انہیں زندگی کے یادگار لمحات دیے ہیں جو ناقابل فراموش ہیں۔ولیم شٹنر نے جس راکٹ بلیو اوریجن سے خلائی سفر کیا یہ جیف بیزوز کی کمپنی کا ہے۔
جبکہ اسٹا رٹریک کے معمر ترین اداکار کا یہ سفر صبح 10بجے شروع ہوا تھا۔ بلیو اوریجن دراصل وہی راکٹ ہے جو جیف بیزوز کو بھی خلا میں لے جاچکی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ولیم شٹنرکے اس سفر میں ٹیک آف سے لینڈنگ تک صرف 10منٹ لگے۔ عملے نے اپنی پرواز کے راستے کے اوپر تقریباً تین منٹ تک تجربہ کیا۔ ولیم شٹنر سے پہلے جو عمر رسیدہ شخص خلا میں جاچکے ہیں، وہ 82برس کے ولی فنک ہیں، جنہیں ناسا نے پرواز پر لے جانے سے پہلے معذرت کرلی تھی۔
Discussion about this post