اب دبئی میں رہنے والوں کو مادام تساؤ میوزیم کے مومی مجسموں کے دیدار کے لیے امریکا، برطانیہ یا پھر کسی اور ملک جانے کی ضرورت نہیں بلکہ اب دنیا بھر کی نامور شخصیات کے مومی مجسمے انہیں دبئی میں ہی مل جائیں گے۔ مادام تساؤ میوزیم کا آج سے باقاعدہ افتتاح ہورہا ہے۔ جہاں کرکٹ، شوبزنس، سیاست، کھیل اور زندگی کے ہر شعبے کی شہرہ آفاق شخصیات کے مومی مجسمے ملیں گے وہ بھی ایک ہی چھت تلے۔
یہاں آپ کو چینی صدر، ڈونلڈ ٹرمپ، ملکہ الزبتھ، ٹام کروز، جیکی چن اور بالی وڈ ستاروں سمیت کئی کھلاڑیوں کے بھی مومی مجسموں کا نظارہ ملے گا۔ دبئی کے اس مادام تساؤ میوزیم کو لگ بھگ ڈیڑہ برس کے عرصے میں تیار کیا گیا ہے اور عوام کا جوش و خروش عروج پر ہے۔
اس میوزیم میں عر ب ممالک کے فنکاروں اور گلوکاروں کے بھی مومی مجسمے نصب کیے گئے ہیں۔اس دلچسپ اور حسین مقام کا نظارہ کرنے کے لیے مہمانوں کو 122درہم کا ٹکٹ خریدنا پڑے گا، جس کے بعد وہ جس مومی مجسمے کے ساتھ چاہیں، تصاویر اترواسکتے ہیں۔
مادام تساؤ میوزیم دنیا کے بیشتر ممالک میں قائم ہے اور جب سے دبئی میں اس کی برانچ کھولنے کا اعلان ہوا تھا، دبئی والے ایک ایک دن کو گن کر گزاررہے تھے۔
Discussion about this post