پاکستان انٹرنیشنل ائر لائنس نے اپنا آپریشن افغانستان کی طرف معظل کردیا ہے۔ پی آئی اے کی پریس ریلیز کے مطابق افغان طالبان کی طرف سے زبردستی کی مداخلت نے اس فیصلے کو لینے پر ان کو مجبور کیا۔ مزید یہ کہ افغان طالبان نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ فیئرز کو اشرف غنی کی حکومت والے دور پر لایا جائے۔ پی آئی آے نے حالیہ دنوں میں پی آئی اے اپنے فئیرز کو پھر سے بڑھایا کیونکہ افغانستان میں دوسری انٹرنیشنل ایئر لائنز نے اپنی سروسز معطل کردی تھِی جن کا اطلاق آح تک ہے۔ یہی پی آئی اے ہے جس نے حالیہ مہینوں میں پی آئی اے نے بہت سے افغانی اور بین الاقوامی اداروں کے افسران کا انخلاء ممکن بنایا تھا۔
Discussion about this post