جنوبی افریقی انقلابی رہنما نیلسن مینڈیلا کی وہ رنگین قمیض جو عام طور پر وہ زیب تن کرتے تھے بلکہ یہ کہاجائے کہ یہ اُن کا ’ٹریڈ مارک‘ بن گئی تھی۔ اب نیلامی کے لیے پیش کی جارہی ہے۔ نیلسن مینڈیلا فاؤنڈیشن کے تحت یہ نیلامی 11دسمبر کو نیویارک میں آن لائن ہوگی۔ صرف یہی قمیض نہیں بلکہ بہت ساری یادگاری اشیا کی بھی بولیاں لگائی جائیں گی جو سابق جنوبی افریقی صدر کے زیر استعمال رہیں۔
فاؤنڈیشن جو نیلسن مینڈیلا کے خاندان کے تحت کام کررہی ہے۔ اس کے اعلامیہ کے مطابق نیلسن مینڈیلا کی اس مخصوص قمیض کو حاصل کرنے کے لیے ابھی سے عوام میں غیر معمولی جوش و خروش دیکھنے کو مل رہا ہے۔ بہرحال صرف یہی ایک قمیض نہیں دیگر100کے قریب ایسے آئٹمز بھی عوام کی دلچسپی کاباعث بنیں گے، جو ہر اعتبار سے تاریخی اور یادگار حیثیت رکھتے ہیں۔ ان میں وہ تحفے اور تحائف بھی ہیں جو نیلسن مینڈیلا کو دنیا بھر کے سربراہان نے دیے۔ سیا ہ فام جنوبی افریقی انقلابی رہنمانیلسن مینڈیلا نے ایک طویل عرصہ اسیری میں گزارا۔ دنیا بھر کے لیے انسانی حقوق کے حوالے سے وہ مثالی رہنما تصور کیے گئے جو 2013میں 95برس کی عمر میں جوہانسبرگ میں چل بسے۔ جن کی آخر ی رسومات میں عالمی لیڈران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
Discussion about this post